پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

خالی قومی خزانہ بھرنے لگا، زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں کتنے کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا؟ قوم کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک ) روپیہ کی بڑی چھلانگ، امریکی کرنسی کی قیمت 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، ڈالر کی قیمت میں 4 ماہ کے دوران 8 روپے سے زائد کی کمی، 156 روپے کی سطح سے نیچے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپیہ نے امریکی ڈالر کے کس بل نکال دیئے، امریکی کرنسی 4 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں

امریکی کرنسی 18 پیسے سستا ہونے کے بعد 4 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔روپے کے مقابلہ میں ڈالر 155 روپے 88 پیسےپر بند ہوا۔ چار ماہ کے دوران انٹربینک میں ڈالر 8 روپے 37 پیسے سستا ہوا، جبکہ اسی عرصے کے دوران ملکی قرضوں کے بوجھ میں 8 کھرب روپے کی کمی ہوئی۔ دوسری طرف انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی میں 5 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی، روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 156 روپے 10 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔تاہم دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتیکے چوتھے روز بڑی مندی دیکھی گئی، حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 382.53 پوائنٹس گر گیا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز بڑی مندی دیکھی گئی، مندی کے باعث 33900 کی حد گر گئی، مندی کے باعث کاروبار میں 1.13 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی تھی اور حصص مارکیٹ کا انڈیکس 34281.09 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔ا سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 15 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہواہےجبکہ زرمبادلہ کی مجموعی مالیت ایک بار پھر 15 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔اعدادوشمار کے مطابق سرکاری ذخائر میں 5کروڑ 60لاکھ ڈالر اور نجی بینکوں کے ذخائر 9 کروڑ 36 لاکھ ڈالر بڑھ گئے۔جبکہ زرِ مبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت

15 ارب 14کروڑ 26لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ایک اور میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے جاری اعدادوشمارکے مطابق11 اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بنک کے پاس محفوظ زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم13 7.8 ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلے میں 0.72 فیصد زیادہ ہے۔۔ آج کاروبار کے دوران مندی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ کی

چار نفسیاتی حدیں گریں، ان میں 34200، 34100، 34000 اور 33900 کی نفسیاتی حد گری۔ ایک موقع پر حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 34361.45 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم اس دوران مندی کے باعث انڈیکس دوبارہ 33836.97 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کی بڑی وجہ ملک میں سیاسی صورتحال کو بتایا جا رہا ہے، غیر یقینی سیاسی صورتحال اور آزادی مارچ کے باعث انویسٹرز مارکیٹ میں پیسہ لگانے سے گریزاں ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…