اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے تاجروں کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ پیپلز پارٹی تاجروں کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومتی ناقص پالیسیوں سے
کاروبار تباہ ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جائز مطالبات کے لئے پرامن احتجاج تاجروں کا آئینی حق ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی تاجروں کے ساتھ کھڑی ہے، تاجروں کے جائز مطالبات کا معاملہ متعلقہ فورمز پر اٹھائیں گے۔