اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، پاک فوج کا سپاہی شہید ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے ایل او سی کے بروہ اور چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ۔جس کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہو گئی ہیں جن کا
تعلق سریاں گاؤں سے ہے۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے سپاہی نعمت ولی جام شہادت نوش گر گئے۔پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارت کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میںمتعدد بھارتی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ بھارتی چوکیوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ۔