اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سکروٹنی کمیٹی کے ذریعے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کے آڈٹ پر حکمراں جماعت کی جانب سے کیے گئے اعتراضات کی 4 اپیلیں مسترد،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا، یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس 18 ماہ بعد یکم اکتوبر کو ہوا تھا۔
جس میں ان درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان سے پارٹی میں اندرونی کرپشن اور سیاسی فنڈنگ سے متعلق قوانین کے غلط استعمال پر اختلاف کے بعد پی ٹی آئی کے منحرف بانی رکن اور درخواست گزار اکبر ایس بابرکی جانب سے 2014 میں الیکشن کمیشن میں غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق کیس دائر کیا گیا تھا۔