تہران (نیوزڈیسک) ایران نے کہا ہے کہ وہ کسی غیر ملکی کو اپنی فوجی تنصیبات تک رسائی کی اجازت نہیں دے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام نے بتایا کہ فوجی تنصیبات ممنوعہ جگہیں ہیں اور ہم امریکی یا غیر امریکی سمیت کسی اجنبی کو ان فوجی اور حساس مراکز کے دورے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایران نے کہا کہ وہ کسی غیرملکی کو اپنی فوجی تنصیبات تک رسائی کی کبھی اجازت نہیں دے گا۔ چھ عالمی طاقتیں اور ایران اس مہینے کی تیس تاریخ تک حتمی معاہدے کیلئے مذاکرات کررہے ہیں۔