اسلام آباد(آن لائن ) سعودی عرب سے حجاج کرام کی وطن واپسی جاری ہے ، ابتک 1 لاکھ 90ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچے ہیں،سرکاری حج سکیم کے تحت 1لاکھ 15ہزار ہزار جبکہ نجی حج سکیم کے 75 ہزار حجاج وطن واپس پہنچ گئے، ترجمان کے مطابق امسال فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سرکار حج سکیم کے تحت جانے والے 10ہزار
حجاجِ کرام کو مدینہ منورہ میں موجود ہیں ، ترجمان مذہبی امور کے مطا بق حجاج کرام مدینہ منورہ میں مقررہ قیام کے بعد مرحلہ وار وطن واپس پہنچیں گے اس وقت جدہ اور مدینہ منورہ ایئرپورٹ سے وطن واپسی کی پروازیں جاری ہیں ترجمان کے مطابق ملک کے 10 ایئر پورٹس کے ذریعے حج فلائٹ آپریشن 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔