پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی بلائنڈ کرکٹر کیتن پٹیل کھیتی باڑی کرنے پر مجبور

datetime 8  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) نامور بھارتی بلائنڈ کرکٹر کیتن پٹیل دھان کی کاشت کاری پر مجبور ہیں، صرف 7 ہزار روپے ماہانہ آمدن پرگزارا ہے،گزشتہ ماہ دورئہ انگلینڈ میں سیریز کے بہترین کھلاڑی نے نوکری کو زندگی کی سب سے بڑی خواہش قراردیدیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی بلائنڈ کرکٹر کیتن پٹیل کا تعلق گجرات کے گاو¿ں سے ہے، قومی چیمپئن شپ 2004میں انھوں نے عمدہ کارکردگی سے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی،2 سال بعد ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے، بھارت کی متعدد فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے والے آل راو¿نڈر ہفتے میں 2 بار پریکٹس کے لیے شہر کا رخ کرتے ہیں، باقی دنوں میں گاو¿ں میں ہی سرگرم رہتے ہیں، گذشتہ ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی ٹائٹل فتح میں ان کا کردار اہم تھا،گذشتہ ماہ دورئہ انگلینڈ میں بھارت نے میزبان ٹیم کو دونوں فارمیٹ میں کلین سویپ کیا، کیتن ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین آف سیریز قرار دیے گئے۔
بصارت سے مکمل طور پر محروم افرادکی کیٹیگری میں کھیلنے والے اس کرکٹر کی اپنے ملک میں کوئی قدر نہیں کی گئی، انٹرمیڈیٹ ہونے کے باوجود وہ اپنی3 ایکڑزمین پردھان کاشت کرتے ہیں، اس کے علاوہ انھوں نے 3گائیں بھی پال رکھی ہیں جن کا دودھ فروخت کرکے بھی انھیں کچھ رقم مل جاتی ہے، اخراجات نکال کر ان کی ماہانہ آمدن صرف 7ہزار روپے بنتی ہے جس سے بیوی اور دو بیٹیوں کا پیٹ پالتے ہیں، ایک انٹریو میں انھوں نے کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر کھیلنے کے لیے قومی ٹیم میں جگہ اورکامیابی برسوں کی محنت کے بعد ہی ملتی ہے جس پر خوش بھی ہوتا ہوں لیکن زندگی کی ضروریات بھی ہوتی ہیں، اب تو سب سے بڑی خواہش ایک نوکری ہے تاکہ اپنے خاندان کی کفالت کرسکوں، تاہم فی الحال امید کی کوئی کرن نظر نہیں آتی، 5ماہ قبل بھارت کو ورلڈکپ جتوانے کا اسکواڈ کا حصہ ہونے کی وجہ سے توقع تھی کہ کوئی میری فریاد ضرور سن لے گا لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…