لاہور (این این آئی) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کیخلاف چوتھی انکوائری کا آغاز کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نیب نے حمزہ شہباز کو چوہدری شوگر ملز شامل تفتیش کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔حمزہ شہباز سے چوہدری شوگر مل میں شیئرزاور انویسٹمنٹ سمیت دیگر کے متعلق تفصیلات پوچھی گئیں۔حمزہ شہباز سے چوہدری شوگر مل کے زریعے بیرون ملک منتقل ہونے والی رقم
سے متعلق سوالات کیے گئے ۔حمزہ شہباز سے پوچھا گیا کہ چوہدری شوگر مل کی رقم کس اکائونٹ میں آتی تھی اور انہوں نے الیکشن کمیشن کے روبرو چوہدری شوگر مل کے شیئرز کیوں نہیں ظاہر کیے۔ ذرائع کے مطابق ۔نیب حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل، منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات میں بھی انکوائری کر رہاہے ۔حمزہ شہباز کی آئندہ پیشی پر نیب اپنی رپورٹ احتساب عدالت جمع کرائے گا۔