اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اہم کامیابیاں،حکومت نے ایک سال مکمل ہونے پر وزارت خارجہ امور کی اہم کامیابیوں کی تفصیلات جاری کردیں

datetime 18  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی حکومت نے ایک سال مکمل ہونے پر وزارت خارجہ امور کی اہم کامیابیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اتوار کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر وزارت خارجہ امور کی چند اہم کامیابیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ وزارت خارجہ امور اور دیگر متعلقہ محکموں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں

بیرون ملک پاکستان کے تشخص کو مثبت طور پر اجاگر کرنے اور سفارتی محاذوں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ خارجہ امور کے شعبہ میں موجودہ حکومت نے ملائیشیا، چین، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب،امریکہ، قطر، ترکی، انڈونیشیا اور دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا، متعدد ممالک کے ساتھ دو طرفہ تجارت اور تعاون کے فروغ کے لئے معاہدے کیے۔ ایک سال کے دوران مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر دوبارہ اجاگر کیا گیا اور بھارتی پروپیگنڈے کا موثر توڑ کیا گیا۔ وزارت خارجہ اور حکومت کی سفارتی جدوجہداور بھارتی مظالم کو موثر طو رپر اجاگر کرنے سے اقوام عالم تک کشمیریوں کی آواز پہنچی۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان کے موقف کی جیت اور بھارتی سفارت کاری کی شکست ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ذاتی کوششوں سے خلیجی ممالک خصوصاً متحدہ عرب امارات اور قطر کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا گیا۔ خلیجی ممالک کی طرف سے اربوں ڈالرز کی پاکستان میں سرمایہ کاری ہو رہی ہے جبکہ پاکستان سے ہنرمند افرادی قوت کے لئے بیرون ملک روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے اقدامات حکومتی ترجیحات کا حصہ رہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر دورہ امریکہ دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کی جانب اہم پیشرفت تھی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش سے پوری دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مرکوز ہوئی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…