لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن میاں حماد اظہر کی پی ٹی آئی پنجاب سیکرٹریٹ کینال ویو آمد صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز چوہدری سے ملاقات کی ملکی سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن میاں حماد اظہر اور اعجاز چوہدری سے لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ کی تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ تاجر برادرای نے درپیش مسائل سے آگاہ کیا وفاقی وزیر کی جانب سے مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کروائی گئی۔ فاقی وزیر میاں حماد اظہر نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ملک کی ترقی و خوشحال میں تاجر برادرای کا اہم رول ہے،تاجر برادای کے تمام مسائل کا حل پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔حکومت تاجر براداری کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کررہی ہے۔ تاجروں کے لیے فکس ٹیکس کی پالیسی متعارف کروائی جارہی ہے۔ ایف بی آر کے حوالے سے تاجربرادای کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز چوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت ایک سالہ کارگردگی مثالی رہی ہے۔ حکومت نے بڑے بڑے بحرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ملکی دولٹ لوٹنے والوں کو جیلوں میں بند کیا۔ تاجر ٹیکس دے گا توملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا،ملکی معیشت میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔ (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے مہنگے ترین قرضے لیے اور ملک کو نقصان پہنچایا۔سابق حکومتیں نے عوام کو صرف لو ٹا تھا،ملک کو بے دردی سے لوٹنے سے قوم کی ایک ایک پا ئی وصول کریں گے۔