بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

کیا آپ جانتے ہیں دنیا کے اس ملک بارے میں جہاں چار سو سال تک مسلسل دن رات تلاوت قرآن ہوتی رہی اور ایک منٹ کا بھی وقفہ نہیں آیا تھا ،یہ نیک کام کس مسلمان حکمران نے شروع کرایا؟ جان کر آپ کا ایمان تازہ ہوجائے گا

datetime 9  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خلافت عثمانیہ کا دور نہایت ہی تابناک گزرا ہے، عثمانی خلفا کی شعائر اسلام سے محبت اور لگائو کے کئی تاریخی واقعات کتابوں میں آج بھی سنہری حروف میں مسلمانوں کی آنیوالی نسلوں کیلئے روشن باب کا درجہ رکھتے ہیں۔ عثمانی خلفا کی اسلام اور نبی کریم ؐ سے محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 10ویں صدی ہجری میں عثمانی خلیفہ سلطان سلیم جب

خلافت کی مسند پر براجمان ہوئے تو وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب تبرکات کو مصر سے استنبول لے آئے اور ان کو محفوظ بنانے کے ساتھ اس کمرے میں دن رات مسلسل تلاوت قرآن پاک کا اہتمام کیا جو چار صدیوں تک جاری رہی۔ سلطان سلیم ایک دردمند حکمران کے ساتھ حب رسول ؐ سے بھی سرشار تھے۔ خلافت ملتے ہی آپ نے مصر کا دورہ کیا اور وہاں موجود تبرکات محمدﷺ اپنے ساتھ ترکی لے آئے اور استنبول میں اپنے محل ’’توپ کا پے سرائے‘‘ ان کو محفوظ رکھنے کیلئے ایک مستقل کمرہ تعمیر کیا اور اس کمرے میں خود اپنے ہاتھ سے جھاڑو دیتے تھے۔ اسکے علاوہ اس کمرے میں انہوں نے حفاظ قرآن کو مقرر کیا کہ وہ چوبیس گھنٹے یہاں تلاوت کرتے رہیں۔ حفاظ کی ڈیوٹیاں مقرر تھیں اور ایک جماعت کا وقت ختم ہونے سے پہلے دوسری جماعت آکر تلاوت شروع کردیتی تھی۔ اس طرح یہ سلسلہ بعد کے خلفاء نے بھی جاری رکھا۔ اس طرح دنیا میں شاید یہ واحد جگہ ہے جہاں چار سو سال تک مسلسل تلاوت قرآن ہوتی رہی ہے اور اس دوران ایک لمحے کے لئے بھی بند نہیں ہوئی۔ خلافت کے خاتمے کے بعد یہ مبارک سلسلہ بھی موقوف ہوگیا۔اسی طرح خلافت عثمانیہ کے 34ویں خلیفہ عبدالحمید ثانی کا نام بھی آتا ہے جنہوں نے یورپی ملک فرانس میں گستاخی رسولؐ کی کوشش کو ترکی میں بیٹھے ہوئے ناکام بنا دیا تھا ، آپ کے فیصلے سے یورپ کا طاقتور ملکفرانس لرز کر رہ گیا تھا اور فرانس کی حکومت نے آپ کے تمام مطالبات سر جھکا کر تسلیم کر لئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…