جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

دبئ میں کلب ڈانسر کو اسلام بارے توہین آمیز کلمات ادا کرنے پر سخت سزا

datetime 8  اگست‬‮  2019 |

دْبئی(آن لائن) دْبئی میں مقیم ایک کلب ڈانسر کومذہب اسلام کے بارے میں نامناسب کلمات ادا کرنے اور ایک اماراتی شخص کو بلیک میل کرنے کے جْرم میں تین ماہ قید کی سزا سْنا دی گئی ہے۔ کلب ڈانسر کو سزا کی مْدت پوری ہونے کے فوراً بعد ڈی پورٹ بھی کر دیا جائے گا۔ استغاثہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ 35 سالہ مراکشی خاتون ایک کلب میں ناچنے کے کام سے وابستہ ہے۔

اْس نے ایک اماراتی شخص کے ساتھ تعلقات بنائے اور دونوں تفریح کی غرض سے سپین گئے جہاں پر اْس نے اماراتی شخص کے ساتھ اپنے نجی لمحات کی ویڈیوز اور تصویریں بھی بنا لیں۔ بعد میں اماراتی شخص نے اس سے تعلقات ختم کر لیے تو یہ ڈانسر اْسے بلیک میل کرنے پر اْتر آئی۔ خاتون نے اْس سے ایک لاکھ چالیس ہزار درہم کا مطالبہ کیا اور ساتھ میں ہر ماہ ساڑھے چار ہزار درہم دینے کے لیے بھی زور ڈالا۔ مراکشی خاتون نے اپنے سابقہ عاشق و اٹس ایپ پر وائس میسج بھیجا جس میں اماراتی شخص کو بْرا بھلا کہنے کے علاوہ مذہب اسلام کے بارے میں بھی نازیبا کلمات ادا کیے گئے۔ خاتون نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگراماراتی نے اس کی بات نہ مانی تو وہ نجی نوعیت کی تصویریں اس کی بیوی اور فیملی کے دوسرے لوگوں کو بھجوا کر اْسے بدنام کر دے گی اور اس کی ازواجی زندگی برباد کر کے رکھ دے گی۔تاہم ملزم نے اس کی بلیک میلنگ میں آنے کی بجائے اس کے خلاف القصیص کے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرا دی۔ اماراتی نے عدالت کو بتایا کہ میں نے ملزمہ سے شادی کرنے کے لیے ہامی بھی بھر لی تھی مگر یہ شرط رکھی تھی کہ وہ کلب ڈانسر کا کام دوبارہ نہیں کرے گی۔ تاہم وہ اپنے اس گھٹیا پیشے سے دست بردار نہ ہوئی۔ جس کے باعث میں نے اس سے تعلق ختم کر لیا۔ جس پر اس نے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔ عدالت نے خاتون کو توہین مذہب اور بلیک میلنگ کے جرم میں تین ماہ قید کی سزا سْنا دی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…