جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کی نئی دستاویزات منظر عام پر،مریم نواز کی ٹرانزیکشنز کی دستاویزات بھی شامل،کیا کچھ اِدھراُدھر ہوا؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 2  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شریف خاندان  کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے نئی دستاویزات سامنے آئی ہیں، انہوں نے ہنڈی حوالہ کے ذریعے مال باہر بھجوایا جسکے ثبوت سامنے آگئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ٹرانزیکشنز کی دستاویزات بھی پیش کردیں۔

انہوں نے کہاکہ منی لانڈرنگ کرنیوالوں نے بیرون ملک جائیدادیں بنائی ہیں،شریف خاندان کے حوالے سے کئی دستاویزات سامنے آگئی ہیں، مزید ٹی ٹیزکا معاملہ لے آیا ہوں، امید ہے شریف خاندان اس مرتبہ مجھے عدالت میں لے جائیگا۔انہوں نے کہا کہ مریم صفدر کی ٹرانزیکشنز کی دستاویزات سامنے آگئی ہیں جن پرانکے اپنے دستخط  موجود ہیں،ایک حالیہ ٹی ٹی بھی ہے جو شریف ایجوکیشن سٹی برانچ کی ہے۔شہزاد اکبر نے کہاکہ 2016 تک جاتی عمرہ شریف ایجوکیشن سٹی بنک برانچز میں ہل میٹل سے رقوم منتقل ہوتی رہیں، یہ سلسلہ جاری تھا کہ پانامہ آیا اور دکان بند ہو گئی۔شہزاد اکبر نے کہاکہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کا سلسلہ جاری ہے، ہریش نامی ملزم نے بھی پلی بارگین کر کے اعتراف جرم کیا اور دیگر ملزمان کی نشاندہی کی۔شہزاد اکبر نے کہاکہ ماضی میں عوام کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کہتے ہیں میں لندن جانے کو بے قرار ہوں،میں انہیں کہتا ہوں کہ لندن کی عدالت میں جانے کے لیے میں خود بے تاب ہوں،آخر مجھے لندن کی عدالت میں کیوں نہیں لے جاتے؟ایک صحافی کے سوال کے جواب میں بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہاکہ لندن کی عدالتوں کے حوالے سے ابھی تک انہیں کوئی لیٹر نہیں ملا۔بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ ماضی میں ٹی ٹی کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی اور عوام کو بے دردی سے لوٹا گیاہے، ایک اور دستاویزمیں 17 ملین کی ٹیلی گرافک ٹرانسفر سامنے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے ذمہ منی لانڈرنگ کے کیسز بھی  ہیں میں نے ان کیسز کو بھی دیکھنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہل میٹل کا کیس ابھی التوا میں ہے،میں نے ان کاغذات کے بارے میں نیب کو لکھا ہے،اس حوالے سے اب جو بھی کرنا ہے نیب کو کرنا ہے اور کتنی ٹی ٹیٹیاں آئی ہیں اس کی تفتیش کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار کے معاملے پر برطانوی سیکرٹری آف سٹیٹ سے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریکوری کیس ختم ہونے پر ہی ہو سکتا ہے، ایمان جاگے اور ملزمان پلی بارگین کر لیں تو اور بات ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…