جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

نہلے پہ دہلہ،حکومت مخالف تحریک کا جواب،تحریک انصاف  اور ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کے خلاف بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 23  جولائی  2019 |

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک اورمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے صوبے میں بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی،کرپشن اور انفرااسٹرکچر کی تباہی پر سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کے خلاف مشترکہ تحریک چلانے کا فیصلہ کیاہے۔پاکستان تحریک انصاف کے اعلی سطح کے وفد نے منگل کوجہانگیر ترین کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔

جس میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل، ڈپٹی کنوینر و میئر کراچی وسیم اختر، ڈپٹی میئر کراچی ارشد حسن، ارکان اسمبلی سید امین الحق اور محمد حسین و دیگربھی موجود تھے۔ملاقات میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے اتفاق رائے سے سندھ کے عوام کی بہتری کیلئے ایک ساتھ کام کرنے کا اعادہ کیا اور صوبے میں سندھ حکومت کی کرپشن اور نااہلی کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں جماعتوں کی اعلی قیادت نے سندھ حکومت کے خلاف صوبائی اور قومی سطح پر مہم شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم این ایز پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، جس میں تحریک انصاف کی جانب سے علی زیدی، فیصل واوڈا، علمگیر خان محسود جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے امین الحق، اسامہ قادری اور انجینئرصابرحسین قائمخانی شامل ہونگے۔صوبائی کمیٹی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ اور خرم شیر زمان شامل ہونگے جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے اس کمیٹی میں کنور نوید جمیل، خواجہ اظہار الحسن اور محمد حسین شامل ہونگے۔ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان 31 جولائی کو اسلام آباد میں ایک اور بیٹھک رکھی گئی ہے جس میں دونوں جماعتیں سندھ حکومت کے خلاف مہم کیلئے مربوط حکمت عملی مرتب کریں گی اور اس کے علاوہ مفاہمتی یاداشت کے اہم نکات جس میں حیدرآباد میں یونیورسٹی کا قیام اور شہری سندھ میں ترقیاتی پیکج کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا ہے کہ شہری سندھ کے عوام 11 برس میں وسائل کے اعتبا ر سے لٹ چکے ہیں انہیں وفاقی حکومت کی جانب سے چھوٹ دی جائے، ہم نے ایک سال میں تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ تعاون کی تمام راہیں طے کی ہیں اور ہم 11 سال معاشی دہشت گردی کا شکار رہے ہیں، سندھ کے شہری علاقے آفت زدہ ہوچکے ہیں، جنہیں فوری ریلیف کی ضرورت ہے۔پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہاکہ ایم کیوایم رہنماؤں سے شہری اور دیہی سندھ کے حوالے سے تفصیل سے بات ہوئی ہے، کراچی میں صفائی کا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے پانی کی بھی قلت ہے، سندھ حکومت مسائل پر توجہ دینے کو تیار نہیں،ایم کیوایم پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…