بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بغیر ہیڈ کوچ کے ”انفرادی پریکٹس“ کا سلسلہ جاری

datetime 5  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کیلیے بغیر ہیڈ کوچ کے ”انفرادی پریکٹس“ کا سلسلہ جاری ہے، تربیتی کیمپ کا باقاعدہ اعلان نہ کیے جانے کی وجہ سے صرف لاہور کے کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کررہے ہیں، دیگر 7جون تک جوائن کرلیں گے، ٹیم کی کولمبو روانگی اگلے روز ہوگی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سڈنی میں موجود جبکہ دورہ سری لنکا کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل پلیئرز تتر بتر ہیں، مینجمنٹ کی جانب سے مختصر تربیتی کیمپ لگانے سے گریز کیا گیا، مگر لاہور کے کھلاڑی کپتان مصباح الحق، نائب اظہر علی،محمد حفیظ،وہاب ریاض اور اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے ذوالفقار بابر نے صبح قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کے بعد شام کو جم میں کچھ وقت گزارا اور پریکٹس سیشن بھی کیا۔
اس موقع پر اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد اور معاون اسٹاف کے ارکان بھی موجود تھے، انڈر 19اور چند ا±بھرتے ہوئے کرکٹرز کو پریکٹس کرانے کیلیے بلایا گیا تھا، فٹنس کی بحالی کے لیے کوشاں محمد عرفان اور صہیب مقصود بھی سرگرم رہے، دیگر شہروں سے آنے والے کرکٹرز یونس خان، اسد شفیق، جنید خان، یاسر شاہ، شان مسعود، حارث سہیل اور احسان عادل سمیت کسی کو بھی باقاعدہ طور پر لاہور میں ٹریننگ کا پابند نہیں کیا گیا۔
منتخب پلیئرز7جون کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے، قومی اسکواڈ اگلے روز ہی کولمبو کے لیے اڑان بھرے گا۔ دوسری جانب مقامی کھلاڑیوں کی مشقوں کا سلسلہ جمعے کو بھی جاری رہے گا، صبح ٹریننگ کے بعد شام کو بھرپور نیٹ پریکٹس کے لیے گراو¿نڈ اسٹاف کو قذافی اسٹیڈیم میں پچز کی تیاری اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے کہا گیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…