اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکا میں ہیکنگ کی روک تھام کے لیے صدر بارک اوباما نے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کو انٹرنیٹ پر جاسوسی کی خفیہ اجازت دی تھی۔ یہ انکشاف نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سابق کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن کی طرف سے جاری کی گئی خفیہ امریکی دستاویز میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ انصاف نے2012 میں نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کو 2خفیہ مراسلے لکھے، جن میں اجازت دی گئی کہ وہ کوئی پبلک نوٹس جاری کیے بغیر یا کسی بحث و مباحثے کے بغیر امریکا میں انٹرنیشنل انٹرنیٹ ٹریفک کی جاسوسی کرسکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق این ایس اے کو صرف ایسے ایڈریسز اور سائبر سگنیچرز کی نگرانی کی اجازت دی گئی تھی، جو غیر ملکی حکومتوں سے منسلک ہوسکتے تھے۔ این ایس اے نے یہ اجازت بھی طلب کی تھی کہ جن ہیکرز کا تعلق کسی غیر ملکی طاقت سے ثابت نہ ہوسکے، ان کی نگرانی بھی کی جانی چاہیے۔ خفیہ دستاویز منظر عام پر آنے کے بعد امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کسی سائبر خطرے سے نمٹنے کے لیے انٹرنیٹ پر جاسوسی کی اجازت ضروری تھی۔ دوسری جانب حال ہی میں امریکی اداروں کے ملازمین کے ریکارڈ تک ہیکرز کی رسائی کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اپریل اور مئی میں ہیکرز نے آفس آف پرسونل مینجمنٹ کے کمپیوٹرز میں دخل اندازی کی جہاں مختلف امریکی اداروں کے40 لاکھ موجودہ اور سابق ملازمین کا ریکارڈ موجود ہے۔ ایف بی آئی اس سائبر حملے کی تحقیقات بھی کررہی ہے۔
این ایس اے کو انٹر نیٹ جاسوسی کی اجازت امریکی صدر نے دی تھی، ایڈورڈ اسنوڈن
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
رشتے کے تنازع پر مخالفین کی گھر میں فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق, بچہ زخمی
-
گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
’دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے‘، ثاقب چدھڑ کا عروبہ مرزا کو کرارا جواب



















































