اسلام آباد( این این آئی)پاکستان کو انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ کے 6 ارب ڈالر کے قرض کی پہلی قسط (آج)منگل9جولائی موصول ہوگی۔نجی ٹی وی نے وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 6 ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی تھی جس کی پہلی قسط ایک ارب ڈالر آج ( منگل)9 جولائی کو
پاکستان کو مل جائیں گے۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 3جولائی کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہوا جس میں پاکستان کیلئے 6 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری دی گئی، قرض پروگرام 39 ماہ پر مشتمل ہوگا ۔حکام کے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والے قرض کی پہلی قسط سے پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام آئے گا ۔