جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

امریکی صدر نے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے اختیارات کم کرنے کے بل پر دستخط کردیئے

datetime 3  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی صدرباراک اوباما نے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے جاسوسی اور نگرانی کے ترمیم شدہ قوانین کے بل پر دستخط کردیئے ہیں جس کے تحت اب امریکیوں کے فون ریکارڈ نہیں ہوں گے۔صدر اوباما نے سینیٹ کی حتمی منظوری کے بعد منگل کی شام اس ترمیم شدہ بل پر دستخط کیے جس کے تحت نیشنل سیکیورٹی ایجنسی ( این ایس اے) کے اختیارات محدود کرتے ہوئے ایجنسی کی جانب سے بڑے پیمانے پر فون کال ریکارڈ کرنے کے پروگرام کو ختم کردیا گیا ہے اور سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں جب کہ فون کا ریکارڈ فون کمپنیوں کے پاس رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔سانحہ نائن الیون کے بعد امریکا کی متنازعہ نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے اختیارات میں تبدیلی کا یہ سب سے بڑا بل ہے جو دو دن قبل ختم ہوگیا تھا اور صدر اوباما نے اس غیر ضروری تاخیر پر کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے تاہم بعض سینیٹرز اور اراکین کی محنت کی تعریف کی ہے جن کی وجہ سے یہ بل تیار ہوسکا۔ سینیٹ میں اس بل کے حق میں 67 اور مخالفت میں 32 ووٹ ڈالے گئے۔واضح رہے کہ 2 سال قبل این ایس اے کے ملازم ایڈورڈ سنوڈن نے انکشاف کیا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی ایجنسی پوری دنیا کی فون کالز کی جاسوسی کرتی ہے جن میں بین الاقوامی سربراہان اور سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں۔ اس انکشاف نے این ایس اے پر ایک سوالیہ نشان ثبت کردیا تھا اور اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…