سرینگر (نیوزڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں مفتی محمد سعید کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی حکومت سے سالانہ امرناتھ یاترا کےلئے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجی کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی80اضافی کمپنیوں کی تعیناتی کی درخواست کی ہے ۔ سرینگر سے شائع ہونےوالے اخبارکی رپورٹ کے مطابق کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی حکومت سے مقبوضہ علاقے میں پہلے سے موجود فوجیوں کے علاوہ سی آر پی ایف کی تقریباً80اضافی کمپنیوں کی تعیناتی کیلئے کہاہے ۔ذرائع نے کہا کہ بھارتی وزارت داخلہ نے سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی کمپنیاں مقبوضہ علاقے بھجوانے کی انتظامیہ کی درخواست منظور کر لی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سی آر پی ایف کی اضافی کمپنیاںیاترا سے دو ہفتے قبل 15جون سے مقبوضہ علاقے پہنچاشروع ہوجائیں گی ۔تقریبادو ماہ تک جاری رہنے والی یاترا دو جولائی کو شروع ہو گی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
بھارت نے گیارہویں مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑ دیا، فلڈ الرٹ جاری
-
کامن ویلتھ گیمز : جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر



















































