زرداری پارک لین کیس میں بھی گرفتار ، کمپنی کے ذریعےاسلام آباد میں 2 ارب مالیت کی اڑھائی ہزار کنال زمین کتنے میں خریدی گئی؟جانئے

1  جولائی  2019

اسلام آباد(آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو پارک لین کیس میں بھی گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں زیر حراست سابق صدر

آصف زرداری کی دوسرے کیس میں بھی گرفتاری ظاہر کردی۔ آصف زرداری احتساب عدالت میں پیش ہوں گے تو نیب کی جانب سے پارک لین کیس میں بھی ان کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا جائے گا۔آصف زرداری اور ان کے بیٹے بلاول پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی کمپنی پارک لین اسٹیٹس پرائیوٹ لمیٹڈ کے ذریعے 1994ء سے 2009ء کے دوران اسلام آباد کی بیش قیمت 2460 کنال زمین صرف 6 کروڑ 20 لاکھ روپے میں خریدی تھی جبکہ اس کی قیمت دو ارب روپے سے بھی زیادہ تھی۔یہ سودا پاکستانی نژاد امریکی شہری محمد ناصر خان کے ذریعے کیا گیا جسے آصف زرداری کا فرنٹ مین قرار دیا گیا تھا۔ آصف زرداری پر الزام ہے کہ انہوں نے یہ ڈھائی ہزار کنال زمین زبرستی حاصل کی اور وہاں سے300 خاندانوں کو بے دخل کیا۔ یہ زمین وہاں کے مالکان سے چار ہزار روپے فی کنال کے حساب سے حاصل کی گئی تھی۔یاد رہے کہ آصف زرداری نے گزشتہ ہفتے پارک لین اور بلٹ پروف گاڑیوں کے کیسز میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ضمانت کی درخواستیں واپس لے لی تھیں۔ وہ جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں پہلے ہی گرفتار ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…