بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

نائیجیریا میں آئل ٹینکرکے حادثے میں 70 سے زائد افراد ہلاک،متعدد زخمی

datetime 2  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوجا (نیوز ڈیسک) نائجیریا میں آئل ٹینکر کے خوفناک حادثے میں 70 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نائجیریا کے جنوب مشرقی شہراونیٹشا میں تیل سے بھرا ایک ٹینکربے قابو ہوکربس اسٹاپ سے ٹکرا گیا اورزورداردھماکے سے پھٹ گیا،جس کے نتیجے میں چاروں اطراف آگ پھیل گئی۔حکام کے مطابق حادثے کے وقت بس اسٹاپ پرلوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اورٹینکرکی ٹکراورآگ کے باعث وہاں موجود 70 سے زائد افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔لاشوں اورزخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں متعدد افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے،ریسکیو ذرائع کے مطابق ذیادہ ترلاشیں بری طرح جھلسی ہوئی ہیں جن کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جارہا ہے،جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹینکر کی تیزرفتاری کے باعث پپیش آیا اورواقعے میں قریب کھڑی متعدد گاڑیاں بھی نذرآتش ہوئیں۔واضح رہے کہ نائیجیریا کا شمار تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں ہوتا ہے تاہم سڑکوں کی خراب حالت کے باعث آئے روزآئل ٹینکر کے خونی ٹریفک حادثات ہوتے رہتے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…