جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سندھ حکومت نے لاکھڑا سے ہزاروں ٹن کوئلہ بغیر بولی بیچ دیا،جانتے ہیں کل مالیت کتنی ہے؟

datetime 20  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے غیرقانونی طور پر لاکھڑا کوئلہ کی کان سے ہزاروں ٹن کوئلہ نکال کر فروخت کردیا جبکہ سرکاری ترجمان نے الزامات ماننے سے انکار کردیا۔سندھ حکومت نے بغیر بولی لاکھڑا کان سے کئی ٹن کوئلہ نکال کر غیر قانونی طورپرمارکیٹ میں فروخت کردیا،کان کے وکرروں کی یونین کے رہنما ممتاز کھوسو نے اس ضمن میں بتایا کہ 21مئی کی رات پولیس کی بھاری کی نفری

اور مقامی انتظامیہ نے کان پر قبضہ کرلیا۔ اس سے قبل کان لاکھڑا ڈویلپمنٹ کمپنی چلارہی تھی جو وفاقی وزارت پیٹرولیم کے تحت کام کرتی تھی۔ممتاز کھوسو کے مطابق صوبائی حکومت نے ہماری لیز منسوخ کردی جس کے خلاف کھوسو نے درجنوں ساتھیوں کے ساتھ مل کر نیشنل ہائی وے پر احتجاج بھی کیا۔کول کمپنی ذرائع کے مطابق 20سے 22ہزار ٹن کوئلہ کان سے نکال کر 6 ہزار 575روپے فی ٹن کے حساب سے کوئلہ مارکیٹ میں فروخت کیا گیا۔ایک سینئر آفیسر کے مطابق صوبائی حکومت نے بولی کے اصول بھی نہیں اپنائے ۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت ضلعی انتظامیہ کے ذریعے کوئلہ مارکیٹ میں فروخت کیا۔سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے بتایا کہ لاکھڑا ڈویلپمنٹ کمپنی کان کے وسائل کا غلط استعمال کرتے ہوئے کوئلہ مارکیٹ میں فروخت کررہی تھی ۔انہوں نے بتایا کہ یہ زمین سندھ حکومت کو لیز کی مدت نہ بڑھانے کا اختیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ ماہ ٹینڈرز طلب کرلیں گے ملازمین کے مستقبل بار ے وزارت قانون سے مشاورت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اب نئی کمپنی بنائی جارہی ہے جس کا نام سندھ لاکھڑا کول مائننگ کمپنی ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…