بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عراق میں بم دھماکوں اور پرتشدد واقعات سکیورٹی اہلکاروں سمیت 83 افراد ہلاک

datetime 1  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلوجہ(نیوزڈیسک ) عراق میں خودکش بم دھماکے اور دیگر پر تشدد واقعات میں پولیس اہلکاروں اور فوجیوں سمیت 83 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی عراقی پولیس بیس سے ٹکرادی جس میں 38 پولیس اہلکار ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔ عراقی حکام کے مطابق دھماکہ بغداد کے شمالی علاقے سامارا اور تھر تھر لیک کے درمیان واقع پولیس بیس کیمپ پر ہوا جب کہ دھماکے کے بعد علاقہ کافی دیر تک دھماکوں سے گونجتا رہا۔دوسری جانب فلوجہ میں فضائی کارروائی کے دوران ایک مسجد اور بازار کو نشانہ بنایا گیا جس میں 12 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے ہیں جب کہ صوبہ الانبار میں صادقیہ کے علاقے میں داعش اور سرکاری افواج کے درمیان لڑائی میں 33 عراقی فوجی اور ان کے معاون رضاکار بھی ہلاک ہوگئے۔ عراقی فضائیہ نے الانبار اور صلاح الدین صوبوں میں داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کرکے ان کا مرکز اور گولہ بارود کاذخیرہ تباہ کردیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…