اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

آصف زرداری کیلئے اڈیالہ جیل میں خصوصی کمرہ تیار اےسی ،فریج کے علاوہ کون کون سی سہولیات ملیں گی؟جانئے

datetime 17  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن) سنٹرل جیل اڈیالہ میں پیپلز پارٹی کے گرفتار قائد و سابق صدر آصف زرداری کے لیے خصوصی کمرہ تیار کر لیا گیا ہے۔آصف زرداری نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں بھی اسی خصوصی کمرے میں طویل قید کاٹی تھی۔ اس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی قید کاٹ چکے ہیں۔ اس کمرے میں ایئرکنڈیشنر لگانے کے ساتھ فریج کی بھی سہولت ہوگی اور جیل کی طرف سے ان کیلیے 2 خصوصی خدمت گار بھی مہیا ہوں گے۔

ایک خدمت گار دن کو ایک رات کے وقت دستیاب ہوگا۔اس کمرہ کی راہداریوں میں کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگا دیئے گئے ہیں، بجلی جانے کی صورت میں جنریٹر کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ عدالت کی طرف سے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے سے قبل دوبارہ ان کا مکمل میڈیکل بورڈ چیک اپ کرایا جائے گا۔ جیل کے اس مخصوص وی وی آئی پی کمرہ کی صفائی ستھرائی مکمل کر لی گئی ہے۔ ان کے کمرہ کی طرف جیل کے دیگر قیدیوں کی آمد و رفت مکمل ممنوع ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…