اس بار سب سے چھوٹی بیٹی کے جہیز کیلیے ڈاکہ

2  جون‬‮  2015

انڈیا کی ریاست بہار کے شہر بھاگلپور کی پولیس کا دعویٰ ہے کہ ایک باپ نے بیٹی کا جہیز اکٹھا کرنے کے لیے بینک میں ڈاکہ ڈالا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں چار افراد کی گرفتاری اور ان کے پاس سے چھ لاکھ روپے برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ بھاگلپور کے سینیئر پولیس اہلکار ضمیر کمار نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے 26 مئی کو بھاگلپور کے گھنٹہ گھر میں بہار دیہی بینک کو لوٹا تھا۔ پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ ’گرفتار لوگوں نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ انہوں نے جہیز کی رقم حاصل کرنے کے لیے ڈاکہ ڈالا تھا۔‘ پولیس کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اس ڈکیتی کا اہم ملزم “یادو” بینک ڈکیتی سمیت کئی معاملات میں پہلے سے ہی نامزد ہے۔ پولیس کے مطابق “یادو”  نے اس بار اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کے جہیز کے لیے ڈاکہ ڈال تھا۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی کی اس واردات میں اس کے داماد اور دیگر رشتہ دار بھی شامل تھے۔ معلومات کے مطابق یادو کو جہیز میں پانچ لاکھ روپے دینے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکے کے بعد “یادو” نے جہیز کی رقم پہنچانے کے لیے لڑکے والوں سے رابطہ بھی کیا لیکن پولیس کے دباؤ کی وجہ سے ایسا نہیں ہو پایا۔ پولیس “یادو” سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…