جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر پابندی کا امکان؟

datetime 1  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی مجلس شوریٰ نے دہشت گردی کے فروغ اور سائبر کرائم میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس کو استعمال کیے جانے کے بعد “فیس بک”، “ٹیوٹر” اور “یو ٹیوب” سمیت کئی دوسری سوشل ویب سائٹس کی سروس بند کرنے پرغور شروع کر دےا ہے ۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کے ر±کن ڈاکٹر فائزالشھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوشل ویب سائٹس بالخصوص فیس بک، ٹیوٹر اور یو ٹیوب پر پابندی ان کی حکومت کا آئینی حق ہے۔ دنیا کے کئی دوسرے ممالک نے بھی جرائم کی روک تھام کی خاطر ان ویب سائٹس کو بلاک کر رکھا ہے۔ سعودی عرب بھی اس کا حق رکھتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب سوشل میڈیا معاشرے میں فتنہ و فساد پھیلانے کا موجب بنے تو اس پر پابندی ناگزیر ہو جاتی ہے۔خیال رہے کہ ڈاکٹر فائز الشھری نے حال ہی میں مجلس شوریٰ میں بعض دوسرے ارکان کے ساتھ مل کرسائبر کرائمز کی روک تھام کے حوالے سے ایک بل پیش کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سماجی رابطے کی کون کون سی ویب سائٹس سعودی عرب میں انارکی اور معاشرتی ضرر رسانی کا موجب بن رہی ہیں۔ مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ سرچ انجن “گوگل” اور “یاھو” جیسی ویب سائٹ صرف کمرشل مقاصد کے لیے اپنی خدمات کا فورم مہیا کرتی ہیں۔ ان کے پیش نظرسعودی عرب کے عوام کو نفع پہنچانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ یوں کئی دوسری ویب سائٹس بھی جرائم کے فروغ کا موجب بن رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو بھی ویب سائٹ جب بھی معاشرے میں ضرر کا موجب بنے گی اسے اسی وقت بلاک کیا جائے گا۔ یہ سعودی عرب کا آئینی اور قانونی حق ہے۔ ذرائع کے مطابق سائبر کرائمز بل میں ان تمام ویب سائیٹس پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے جو دہشت گردی کے فروغ، بے حیائی، فحش مواد مہیا کرنے، انتہا پسندی کی حمایت، تفرقہ بازی پھیلانے، جادو ٹونے، تعویز گنڈے اور قمار بازی جیسے سماجی جرائم میں ملوث کو بلاک کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔موجودہ حالات میں سائبر کرائمز بل کی منظوری اس لیے بھی اہمیت کی حامل ہوچکی ہے کیونکہ حال ہی میں سیکیورٹی فورسز نے مملکت میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے کئی شدت پسندوں کو حراست میں لیا ہے جن کا تعلق”داعش” اور القاعدہ سے بتایا جاتا ہے۔ شدت پسندوں نے تسلیم کیا ہے کہ وہ باہمی رابطے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے رہے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…