اسلام آباد(سی پی پی )نیب نے سابق صدر کی بدھ کو پیش نہ ہونے کی درخواست منظور کرلی ہے، آصف زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروفیت کے باعث آج پیش ہونے سے معذرت کی تھی۔ذرائع کے مطابق نیب نے آصف زرداری کی آج نیب راولپنڈی میں پیش نہ ہونے کی درخواست کو منظور کرلیا ہے اور انہیں نئی تاریخ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل سابق صدرآصف زرداری کی جانب سے نیب کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا
کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث نیب میں پیش نہیں ہوسکتے،اپنی درخواست میں شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ آج کے بجائے پیشی کیلئے کوئی اور تاریخ مقرر کی جائے۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کوسولرپروجیکٹ غیرقانونی ٹھیکہ کیس میں آج طلب کر رکھا تھا،نیب نے الزام عائد کیا ہے کہ غیرقانونی ٹھیکے سے قومی خزانے کو 10 ارب کانقصان ہوا تھا۔