بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بحیرہ روم میں بڑا المیہ،تارکین وطن غمزدہ ہوگئے

datetime 30  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم(نیوزڈیسک)بحیرہ روم میں بڑا المیہ،تارکین وطن غمزدہ ہوگئے،اٹلی کے کوسٹ گارڈ نے کہا ہے انھوں نے بحیر ہ روم عبور کرنے کی کوشش کرنے والے 3300 سے زیادہ تارکین وطن کو بچانے میں اپنی خدمات انجام دی ہے۔انھوں نے بتایا کہ ایک تلاش مہم کے دوران انھیں تین کشتیوں سے 17 لاشیں ملیں جبکہ ان کے علاوہ کشتیوں پر سوار 217 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔اطالوی کوسٹ گارڈ نے کہا کہ انھیں 17 مختلف کشتیوں سے پریشانیوں کی اطلاعات ملیں۔تارکین وطن کی بین الاقوامی تنظیم آئی او ایم نے کہا کہ بحیر ہ روم کو عبور کرنے کی کوشش میں رواں سال اب تک کم از کم 1826 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔آئی او ایم کے مطابق گذشتہ سال اسی دورانیے میں ہونے والی اموات کے مقابلے رواں سال ہونے والی ہلاکتیں 30 گنا زیادہ ہیں۔اطالوی زبان میں شائع ہونے والے کوریئری دیلا سیرا اخبار کے مطابق زیادہ تر لوگوں کو لیبیا کے ساحل کے قریب بچایا گیا اخبار نے بتایا کہ کشتی میں پھنسے لوگوں کو بچانے کی مہم میں آئرلینڈ، جرمنی اور بلجیم کے جہازوں نے حصہ لیا۔اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اپریل کے اواخر تک کم از کم 40 ہزار افراد نے بحیر ہ روم کو عبور کرنے کی کوشش کی ۔تارکین وطن کی تعداد میں اس قدر اضافے کی وجوہا ت میں لیبیا میں انتشار شامل ہے اس کے علاوہ یہاں سے ترک وطن کے زیادہ تر سفر کا آغاز ہوتا ہے کیونکہ یہاں کا موسم نسبتاً معتدل ہے۔ امدادی ادارے ڈاکٹرز ود آو ¿ٹ بارڈرز نے خبر دی کہ ایک کشتی سے ایک 98 سالہ شخص کو بچایا گیا جو مصر سے 13 دن قبل روانہ ہوا تھا۔ انھیں سسلی کے آگسٹا میں بچایا گیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…