جولو(نیوزڈیسک) فلپائن کے دور دراز جزیرے جولو میں ایک پولیس کیمپ میں واقع مسجد پر حملے کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔خبر رساں ادارے نے مقامی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعے کی شام جزیرے جولو میں قائم کیمپ قاسم کی مسجد پر ایک دستی بم سے حملہ کیا گیا اور جیسے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو وہاں ایک زوردار بم دھماکا ہوا۔صوبائی پولیس چیف سینیئر سپرنٹنڈنٹ ابراہام اوربیتا نے بتایا کہ “ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پہلا دھماکا محض ہدف (پولیس) کو متوجہ کرنے کے لیے کیا گیا تھا”۔جولو کی ایک خاتون دکاندار اور پولیس اہلکار کی اہلیہ روزیلن ایا نے بتایا کہ پہلے دھماکے کے بعد انھوں نے اپنے شوہر کو گراو¿نڈ پر زخمی حالت میں دیکھا، جس کے بعد انھیں کیمپ ہسپتال منتقل کیا گیا ، تاہم انھیں زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔خاتون کے مطابق “لیکن جب میں واپس آئی تو میں نے اپنی دونوں بیٹیوں کو دوسرے دھماکے کے نتیجے میں زخمی حالت میں دیکھا۔ میں بہت خوفزدہ ہوگئی اور انھیں ہسپتال لے جانے کے لیے ایمبولینس تلاش کرنے میں مجھے مشکل کا سامنا کرنا پڑا”۔اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ابھی تک اس حوالے سے علم نہیں ہوسکا کہ حملہ آور کیمپ میں کس طرح سے داخل ہوئے۔واضح رہے کہ کیمپ میں تعینات پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ بھی کیمپ کے اندر ہی رہائش پذیر ہیں۔جولو ایک مسلمان اکثریتی جزیرہ ہے جہاں 2010 میں بھی کرسمس کے روز کیمپ قاسم پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں کیتھولک چرچ میں عبادت میں مصروف 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔جزیرہ جولو کو 1990 کی دہائی میں القاعدہ کی معاونت سے تشکیل دیئے جانے والے چھوٹے عسکریت پسند گروہ ابو سیاف کا مضبوط گرھ سمجھا جاتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
کامن ویلتھ گیمز : جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر
-
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی فارماسیوٹیکل فیکٹری سیل، جعلی ادویہ برآمد



















































