بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر کے خلاف بھارتی میڈیاکی مہم

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی گڑھ(نیوزڈیسک )بھارتی میڈیانے علی گڑھ مسلم یونیوسٹی کے مسلمان پروفیسر کے خلاف غلط خبر شائع کرکے مشکلات کھڑی کر دیں۔رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کی علی گڑھ مسلم یونیوسٹی کے شعبہ تاریخ (ہسٹری) کے ایسوسی ایٹ پروفیسر وسیم راجہ نے مبینہ طور پر وٹس ایپ کے ذریعے ایک پیغام میں کہا تھا کہ مدراس ہم جنس پرستی کے اڈے ہیں اس لیے ان کو بند کر دینا چاہیے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاکہ وسیم راجہ نے یہ پیغام ایک نیوز چینل کو بھی واٹس ایپ پر بھیجا ہے۔میڈیا کی جانب سے اس وٹس ایپ پیغام پر خبریں تو دی جا رہی ہیں مگر اس پیغام پر وسیم راجہ کا موقف نہیں کیا گیا۔یونیورسٹی کے پروفیسر وسیم رضا پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے واٹس ایپ پیغامات میں لکھا”مدارس کے طلبہ اور اساتذہ ہم جنس پرست سرگرمیوں میں ملوث ہیں، اس صورت میں ان مدارس کو بند کر دینا چاہئے”۔دوسری جانب بھارتی میڈیانے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وسیم راجہ 30 سالہ سے علی گڑھ مسلم ہونیورسٹی سے وابستہ ہیں۔دوسری جانب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود تفصیلات کے مطابق وسیم راجہ 2000 میں جامعہ سے منسلک ہوئے۔اسسٹنٹ پروفیسر وسیم راجہ نے اپنی صفائی میں کہا ہے کہ مدارس کے حوالے سے ایسا کوئی پیغام نہیں دیا، گزشتہ کئی سالوں سے سارک کانفرنس میں صرف مسلم اقلیت کے اصلاحات کی بات کی ہے اور مدارس بھی کمیونٹی کا حصہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرا وٹس ایپ کا اکاونٹ چند شرارتی افراد نے ہیک کر لیا تھا لیکن اب میں نے اپنا اکاونٹ دوبارہ حاصل کرکے واٹس ایپ کے گروپ کو بلاک کر دیا۔فیس بک پر بھی اس حوالے سے انہوں نے پیغام دیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…