جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

حسین لونڈی 

datetime 8  اپریل‬‮  2019 |

ایک نہایت حسین لونڈی حمام خانہ سے نکلی۔ ایک نوجوان اسے دیکھ کر فریفتہ ہو گیا اور اس کے سامنے آ کر کہا۔ زیناھا للناظرین۔ یعنی ہم نے اسے دیکھنے والوں کے لیے زینت دی۔ اس لونڈی نے اس کے جواب میں یہ آیت پڑھی۔

وحفظنھا من کل شیطان رجیم۔ یعنی ہم نے ہر شیطان مردود سے اس کی حفاظت کی۔ پھر وہ جوان بولا۔ نریدان فا کل منھا و تطمئن قلوبنا۔ یعنی ہم صرف یہی چاہتے ہیں کہ اس سے کھائیں اور ہمارے دل کو آرام ہو۔ لونڈی پھر بولی۔ لن تنالو البر حتیٰ تنفقوا مماتحبون۔ یعنی ہرگز نہ پاؤ گے بھلائی کو جب تک کہ خرچ نہ کرو اس سے جو تم دولت رکھتے ہو۔ جوان نے یوں جواب دیا۔ والدین لایجدون نکاحاً۔ یعنی جن کو وہ چیز نہ ملے جس سے نکاح ہو سکے۔ (تو وہ لوگ کیا کریں؟) اس لونڈی نے فوراً جواب دیا۔ اولٰئک عنھا مبعدون۔ یعنی وہ اس سے دور رہیں گے۔ بالآخر جوان نے ہار کر اور تنگ آ کر کہا۔ لعنۃ اللہ علیک تجھ پر اللہ کی لعنت ہو۔ اس لونڈی نے فوراً جواب دیا۔ وللذکر مثل حظ الانثیین۔ یعنی (تجھ) مرد کو دو عورتوں کے حصہ کے برابر (لعنت) ہے اس کے علاوہ جوان منہ کی کھا کر خاموش ہوگیا اور ذلیل و خوار ہو کر چلا گیا۔ (لولو الشرع صفحہ 34) اس سے سبق حاصل ہوتا ہے کہ قرآن پاک کا علم عزت و عصمت کا محافظ بھی ہے اور یہ بھی معلوم ہوا کہ پہلے زمانہ کی عورتیں بھی بڑی علم والی اور دانا تھیں اور علم اگر ہے تو قرآن و حدیث کا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…