جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

دل اور زبان

datetime 8  اپریل‬‮  2019 |

حضرت لقمان سے ایک روز ان کے آقا نے کہا کہ آج ایک بکری ذبح کرو اور جو چیز اس کی سب سے زیادہ بری ہو۔ وہ میرے پاس لاؤ، حضرت لقمان نے بکری ذبح کی اور اس کے دل اور زبان کو آقا کے سامنے پیش کر دیا۔

دوسرے روز ان کے آقا نے پھر کہا کہ آج بھی ایک بکری ذبح کرو اور جو چیز اس کی سب سے زیادہ اچھی ہو۔ وہ لے آؤ۔ حضرت لقمان نے ایک بکری ذبح کی اور آقا کے سامنے پھر بھی دل اور زبان ہی کو پیش کر دیا۔ آقا نے وجہ دریافت کی تو بولے۔ ’’یہ دونوں چیزیں بدترین بھی ہیں اور بہترین بھی، اگر یہ بگڑ جائیں تو ان سے زیادہ بُری چیز اور کوئی نہیں اور اگر یہ سنور جائیں تو ان سے زیادہ اچھی چیز اور کوئی نہیں۔‘‘ (مغنی الواعظین ص 118)۔ اس بات سے یہ سبق حاصل ہوتا ہے کہ دل اور زبان، ان دونوں کو اپنے قابو میں رکھنا چاہیے کیونکہ برائی کے منبع یہی ہیں۔ اگر یہ بگڑ گئے تو ہلاکت ہی ہلاکت ہے اور اگر یہ سنور گئے تو برکت ہی برکت ہے۔ حضورؐ کا دل کے متعلق ارشاد ہے کہ بدن کا یہ ٹکڑا بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ اگر یہ بگڑ جائے تو سارا بدن ہی بگڑ جاتا ہے اور اگر یہ سنور جائے تو سارا بدن ہی سنور جاتا ہے اور زبان کے متعلق ارشاد فرمایا کہ جو اس کی مجھے ضمانت دے یعنی اسے قابو میں رکھنے کی اور غیر شرعی گفتگو سے اسے باز رکھنے کی مجھے ضمانت دے تو میں اسے جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔‘‘ پس ہمیں دل اور زبان کی طرف نگاہ رکھنی چاہیے اور انہیں اچھا بنانا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…