منامہ(این این آئی)سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز بحرین کے سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے ۔ بحرین کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق وہ میزبان شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ سے دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات اور عرب خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔اس کے علاوہ وہ اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات چیت کریں گے۔بحرین کے شاہی دیوان نے ایک بیان میں کہا کہ شاہ حمد نے
خادم الحرمین الشریفین اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کا ان کے گھر مملکت میں آمد پر پر تپاک خیرمقدم کیا ہے۔بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد الخلیفہ نے ایک ٹویٹ میں سعودی شاہ کا ان کی آمد پر بھرپور انداز میں خیرمقدم کیا ہے۔گذشتہ ہفتے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تیونسی صدر باجی قائد السبسی کی دعوت پر تیونس کا سرکاری دورہ کیا تھا اور عرب لیگ کے سربراہ اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت کی تھی۔