اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسرائیل نے امریکا، برطانیہ اورکینیڈا کی جانب سے مشرق وسطیٰ کو جوہری اسلحہ سے پاک خطہ قرار دینے کی مصر اور دوسرے عرب ممالک کی مساعی ناکام بنانے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر میں مشرق وسطیٰ کو جوہری اسلحہ سے پاک کرنے کے بارے میں ہونے والے اجلاس کو ناکام بنانے میں واشنگٹن نے اہم کردار ادا کیا۔ اسرائیلی ریڈیو”وائس آف اسرائیل” نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو ٹیلیفون کر کے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر میں مشرق وسطیٰ کو جوہری اسلحہ سے پاک کرنے کے بارے میں ہونے والے اجلاس کو ناکام بنانے میں واشنگٹن نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ امریکا اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنے وعدے پورے کرے گا۔خیال رہے کہ حال ہی میں اقوام متحدہ کے فورم پر مشرق وسطیٰ کو ایٹمی ہتھیاروں سےپاک کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا تاہم امریکا ، برطانیہ اور کینڈا نے بعض شرائط کے تحت مشرق وسطیٰ کو ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ سے دور رکھنے کی تجویز سے اتفاق کیا مگر اسرائیل کے معاملے میں امریکا اور دوسرے ملک مروجہ دوہرے معیار کا شکاردکھائی دیے۔ چنانچہ اسرائیل کے متنازعہ جوہری ہتھیاروں کے معاملے پرامریکی موقف کے بعد اجلاس ناکام ہوگیا تھا۔اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے سے متعلق نیویارک میں منعقدہ اجلاس میں امریکا نے اسرائیل کی سلامتی کے اپنے عہد کو وفائ کیا ہے۔ امریکا نے اس موقع پرایسا موقف اختیار کیا جس میں اسرائیل کی سلامتی کو درپیش خطرات کو سامنے رکھتے ہوئے تل ابیب کی دفاعی ضروریات کا دفاع کیا گیا۔امریکی وزارت خارجہ کی معاون برائے اسلحہ وعالمی سلامتی روز گوٹمیلر نے نیویارک میں ہونے والے اجلاس میں اپنے ملک کے موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ “واشگنٹن نے مصر اور بعض دوسرے عرب ممالک کی طرف سے مشرق وسطیٰ کوغیر مشروط طورپرجوہری ہتھیاروں سے پاک خطہ بنانے کےلیے ایک نیا معاہدہ کرنے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے ذریعے مساعی شروع کرنے کی تجویز مسترد کرکے ایک صائب فیصلہ کیا۔ ۔ امریکا اس نوعیت کے کسی معاہدے کو اپنے اصولوں کے منافی سمجھتا ہے۔تاہم اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مشرق وسطیٰ کو ہرقسم کے جوہری ہتھیاروں سے پاک خطہ بنانے کی مساعی سے اتفاق کیا اور اس ضمن میں پیش رفت میں ناکامی پر افسوس کا اظہارکرتے ہو ئے کہا کہ بعض ممالک خطے میں اپنا مخصوص نقطہ نظررکھتے ہیں۔ پورے خطے کووسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے پاک کرنے کے مشن کو اسی صورت میں کامیاب بنایا جاسکتا ہے جب تمام اسٹیک ہولڈر اس پر متفق ہوں۔ مبصرین کے خیال میں امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی جانب سے مشرق وسطیٰ کو جوہری عدم پھیلاﺅ کا پابند بنانے میں رکاوٹ پیدا کر کے اسرائیل کو ہرقسم کے تباہ کن ہتھیار حاصل کرنے کی ‘کلین چٹ’ دی ہے۔
جوہری ہتھیاروں کی کلین چٹ دینے پر امریکا کا شکریہ اداکرتے ہیں،اسرائیل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی فارماسیوٹیکل فیکٹری سیل، جعلی ادویہ برآمد
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
کامن ویلتھ گیمز : جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر



















































