جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

بے نمازی مسافر اور بھاگتا ہوا شیطان

datetime 20  فروری‬‮  2019 |

ایک آدمی جنگل میں سفر کر رہا تھا۔ ایک دن شیطان بھی اس کے ساتھ ہوگیا اور سفر کرنے لگا۔ وہ آدمی سفر کرتا رہا اور نمازیں چھوڑتا رہا یہاں تک کہ اس نے فجر، ظہر، عصر، مغرب اور عشاء میں سے ایک بھی نماز ادا نہ کی۔

جب سونے کا وقت ہوا تو سونے کی تیاری کرنے لگا تو شیطان اس کے پاس سے بھاگنے لگا۔ اس مسافر نے بھاگتے ہوئے شخص سے پوچھا:بھائی خیریت تو ہے۔۔!دن بھر تم نے میرے ساتھ سفر کیا اور اس وقت جب کہ تمہیں آرام کرنا چاہئے تم مجھے چھوڑ کر کیوں بھاگ ہو؟ اس نے جواب دیا کہ میں شیطان ہوں۔۔۔۔ میں نے زندگی میں ایک بار اللہ ﷻ کی نافرمانی کی تو راندۂ درگاہ اور ملعون ہوگیا۔ اے ابنِ آدم!تم نے تو ایک دن میں پانچ بار اللہ ﷻ کی نافرمانی کی۔ نمازوں کو ترک کردیا اور اسے کوئی اہمیت نہ دی۔مجھے ڈر لگ رہا ہے کہ تیری نافرمانیوں کہ سبب تجھ پر کہیں اللہ تعالیٰ کا عذاب نہ آجائے اور تیرے ساتھ رہنے کے سبب کہیں میں بھی عذاب میں مبتلا نہ کردیا جاؤں ۔۔۔! اسی لئے میں تمہارے پاس سے بھاگ رہا ہوں۔ (ملخص از درۃ الناصحین)قارئین کرام ! اس واقعہ میں ہمارے لئے سبق ہے ہمیں غور کرنا چاہیے کہ کہیں ہم بھی تارکِ نماز تو نہیں اور نمازوں کو ترک کرکے کہیں ہم اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا سبب تو نہیں بن رہے۔ ہمیں نمازوں کی فکر کرنی چاہئے۔اللہ ﷻہم تمام مسلمانوں کو نمازوں کی پابندی کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں نمازوں کی فکر عطا فرمائے۔ (اٰمین)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…