جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

محبت یوں بھی ہوتی ہے

datetime 15  فروری‬‮  2019 |

عدالت کے فیصلے پر ایک شخص اکثر ایک بوڑھی عورت سے سنگترے خریدا کرتا تھا ،وزن و پیمائش اور قیمت کی ادا ئیگی سے فارغ ہوکر وہ سنگترے کو چاک کرتا اور ایک دانہ اپنے منھ میں ڈال کے شکایت کرتا کہ یہ تو کھٹے ہیں،اور یہ کہہ کے وہ سنگترہ اس بوڑھی عورت کے حوالے کر دیتا،

وہ بزرگ عورت ایک دانہ چکھ کے کہتی ” یہ تو با لکل میٹھا ہے” مگر تب تک وہ خریدار اپنا تھیلہ لیکے وہا ں سے جا چکا ہوتا ہے،اس شخص کی زوجہ بھی ہر بار اس کے ساتھ ہی ہوتی تھی،اس کی بیوی نے پوچھا” جب اس کے سنگترے ہمیشہ میٹھے ہی نکلتے ہیں تو یہ روز کا ڈرامہ کیسا” اس شخص نے مسکرا کے جواب دیا ” وہ بوڑھی ماں میٹھے سنگترے ہی بیچتی ہیں مگر غربت کی وجہ سے وہ خود اس کو کھانے سے محروم ہیں،اس ترکیب سے میں ان کو ایک سنگترہ بلا کسی قیمت کے کھلانے میں کامیاب ہو جا تا ہوں ،بس اتنی سی بات ہے” اس بوڑھی عورت کے سامنے ایک سبزی فروش عورت روزانہ یہ تماشہ دیکھتی تھی، سو وہ ایک دن پوچھ بیٹھی ” یہ آدمی روزانہ تمہارے سنگترے میں نقص نکال دیتا ہے اور تم ہو کہ ہمیشہ ایک زائد سنگترہ وزن کرتی ہو۔۔کیا وجہ ہے ?” یہ سن کے بوڑھی عورت کے لبوں پر مسکراہٹ کھیل گئی اور وہ گویا ہوئی ” میں جانتی ہو ں کہ وہ ایسا مجھے ایک سنگترہ کھلانے کے لیے کرتا ہے اور وہ یہ سوچ بیٹھا ہے کہ میں اس سے بیگانہ ہوں ،میں کبھی زیادہ وزن نہیں کرتی۔۔۔یہ تو اسکی محبت ہے جو ترازو کے پلے کو بوجھل کر دیتی ہے ” محبت اور احترام کی مسرتیں ان چھوٹے چھوٹے میٹھے دانو ں میں پنہاں ہیں، اپنا ردعمل د ے دیا ،سچ ہے کہ محبت کا صلہ بھی محبت هے.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…