جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

رائے راجو نامی ہندو جادوگر کا حضرت داتا صاحبؒ سے مقابلہ ۔۔۔مقابلے کے دوران ایسا کیا معجزہ پیش آیا کہ جادوگر دھاڑیں مار مار کر رونے لگا؟ پڑھیے ایک ایمان افروز واقعہ

datetime 14  فروری‬‮  2019 |

رائے راجو ایک بہت بڑا ہندوجادوگر تھا لوگ اسے اپنے جانوروں کا دودھ دیا کرتے تھےاور اگر کوئی اسے دودھ کا نذرانہ نہ دیتا تو وہ اس کے جانوروں پر ایسا جادو کرتا کہ جانوروں کے تھنوں سے دودھ کے بجائے خون نکلنے لگتا۔ ایک دن ایک بوڑھی عورت رائے راجوکے پاس دودھ لے جارہی تھیکہ حضرت سَیِّدُنا داتا علی ہجویری علیہ رحمۃ اللّٰہ القوی نےاسے بلاکر فرمایا کہ یہ دودھ مجھے دے دو اور جواس کی قیمت بنتی ہے وہ لے لو ۔

اس بوڑھی عورت نے کہا کہ ہمیں بہر صورت یہ دودھ رائے راجوکو دینا ہی پڑتا ہے ورنہ ہمارے جانوروں کے تھنوں سے دودھ کے بجائے خون آنے لگتاہے اس پر حضرت داتا صاحب رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے مسکرا کر فرمایا اگر تم یہ دودھ مجھے دے دو تو تمہارے جانوروں کا دودھ پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ جائےگا ، یہ سنتے ہی اس عورت نے آپ کو دودھ پیش کردیا۔جب وہ اپنے گھر گئی تویہ دیکھ کر اس کی حیرت کی انتہانہ رہی کہ اس کے جانوروں میں اس قدر دودھ تھا کہ تمام برتن بھرجانے کے بعد بھی تھنوں سے دودھ ختم نہیں ہورہا تھا ۔ جب آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی یہ زندہ کرامت لوگوں میں عام ہوئی تو گرد ونواح سے لوگ دودھ کا نذرانہ لے کر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی خدمت میں حاضر ہونے لگے۔ ایک طرف تو لوگوں کی عقیدت کا یہ حال تھا اور دوسری طرف رائے راجویہ ماجرادیکھ کرآگ بگولا ہورہا تھا۔آخر کارآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور انہیں مقابلے کیلئے للکارا اور کہا کہ اگر آپ کے پاس کوئی کمال ہے تو دکھائیں ۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰیعَلَیْہ نے فرمایا میں کوئی جادوگر نہیں، میں تواللہ تعالیٰ کا ایک عاجز بندہ ہوں، ہاں! اگر تمہارے پاس کوئی کمال ہے تو تم دکھاؤ۔ یہ سنتے ہی وہ اپنے جادو کے زور پر ہوا میں اڑنے لگا۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ یہ دیکھ کرمسکرائے اوراپنے جوتے ہوا میں اچھال دیئے، جوتے رائے راجو کے ساتھ ساتھ ہوا میں اڑنے لگے۔

آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی یہ کرامت دیکھ کر رائے راجو بہت متأثر ہوا اورنہ صرف توبہ کرکے دائرۂ اسلام میں داخل ہوگیابلکہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے ہاتھ پر بیعت بھی کی اورآپ کی صحبتِ بابرکت سے فیضیاب ہوا۔ حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللّٰہ تَعالٰی عَلَیْہ نے اس کا نام احمد رکھااور شیخ ہندی کا خطاب عطا فرمایا۔ شیخ ہندی کی اولاد اس وقت سے آج تک خانقاہ کی خدمت کے فرائض انجام دیتی آرہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…