جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

گھروں سے برکتیں کیوں ختم ہو جاتی ہیں

datetime 14  فروری‬‮  2019 |

ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے اپنی ایک یاد شیئر کی، اس میں انہوں نے بتایا کہ کئی سال پہلے کی بات ہے ایک صاحب مجھ سے ملنے آئے، روزگار کی طرف سے پریشانی بتائی اور کہا کہ میں جائزہ لے کر انہیں بتاؤں کہ ان کا اچھا خاصا چلتا ہوا کاروبار ماند کیوں پڑ گیا….؟ ان کا خیال تھا کہ ان کے کاروبار پر بندش کروا دی گئی ہے۔ وہ اس بندش سے نجات اور کاروبار میں برکت کے لیے دعا چاہتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی تعلیم ایف اے تک ہے۔

چند برس پہلے وہ اپنے گاؤں سے کام کی تلاش میں لاہور گئے، دو سال وہاں چھوٹے موٹے کام کرتے رہے، پھر ایک دوست کی مدد سے کرائے پر جگہ لے کر آٹو پارٹس کی دکان کھول لی۔ اس دوست نے ہول سیل مارکیٹ سے انہیں کافی سامان ادھار دلوا دیا۔ ان کا کام چل نکلا۔ مارکیٹ میں اچھی ساکھ بن گئی۔ والدین نے ان کی شادی کردی۔ ان کے ہاں دو بیٹے اور ایک بیٹی پیدا ہوئی۔ شادی کے کچھ عرصہ بعد ان کے کاروبار میں زوال آنے لگا۔ رفتہ رفتہ کاروبار اتنا نیچے آیا کہ ضروری اخراجات پورے کرنا بھی مشکل لگنے لگا۔ ان صاحب کے خیال میں یہ سب کچھ حاسدوں کی بری نظروں اور کسی کی جانب سے بندش کروا دینے سے ہوا۔انہیں درپیش مشکلات کا پس منظر اور وجوہات جاننے کے لیے میں نے ان سے چند سوالات کیے۔مارکیٹ میں ان کے لین دین اور گاہکوں کے ساتھ ان کے رویوں میں بظاہر کوئی خامی مجھے نظر نہ آئی۔ اب میں نے ان سے اجازت لے کر گھر والوں کے ساتھ ان کے برتاؤ کے بارے میں پوچھا۔ ان کی باتوں سے اندازہ ہوا کہ عورت کے بارے میں ان کے عمومی خیالات بہت ہی برے ہیں۔ اپنی گھر والی کے ساتھ ان کا رویہ بھی ٹھیک نہیں۔ وہ اپنی بیوی کا کوئی احترام نہیں کرتے۔ اپنی گھر والی کو بچوں کے سامنے مارتے پیٹتے بھی ہیں۔ اپنی بیوی کے والدین اور بھائیوں کو برا بھلا کہتے رہتے ہیں۔ جب سے ان کے معاشی حالات خراب ہوئے ہیں گھر میں ان کا رویہ مزید خراب ہوگیا ہے۔ میں نے ان صاحب سے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنا برتاؤ تبدیل کرلیں ان کے کاروبار میں مندا ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے بڑی بے یقین سی نظروں سے میری جانب دیکھا اور بولے! کوئی وظیفہ بتانے کے بجائے آپ تو مجھے نصیحتیں کرنے لگے ہیں۔ ان کی بات سن کر میں نے کہا کہ وظیفہ تو میں بتا دوں گا لیکن اس کے ساتھ ساتھ میری ان باتوں پر عمل بھی کر لیجئے۔ میں نے انہیں تلقین کی کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ بہت عزت و احترام سے پیش آئیں۔ ان کے ساتھ شفقت اور حسن سلوک کا برتاؤ اور ان کے والدین کے لیے عزت و احترام کا اظہار کرتے رہیں تو محترم قارئین کرام! صرف کاروباری انداز اور پیشہ ورانہ برتاؤ ہی کاروبار میں اچھے یا برے اثرات مرتب نہیں کرتا، روزگار کے حصول میں قدرت کی مدد کی اہمیت بہت زیادہ ہے، قدرت کی یہ مدد اچھے مواقع کی فراہمی اور دیگر کئی ذرائع سے ملتی رہتی ہے،

قدرت کی مدد کا مجموعی طور پر کوئی نام لیا جائے تو ہم کہیں گے کہ قدرت کی طرف سے مدد کا اظہار برکت کی صورت میں ہوتا ہے۔ معاشی طور پر پریشان، اپنے گھر میں سخت گیر کئی مردوں کو میں نے یہ مشورہ دیا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ اچھا سلوک شروع کر دیں ان کا کاروبار اچھا ہو جائے گا۔ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بہت شکر ادا کرتے ہوئے میں آپ کو یہ بتا رہا ہوں کہ واقعی ایسا ہوا۔ یاد رکھیے! جن گھروں میں شوہر اپنی بیوی کو مارتے پیٹتے ہیں، ان کی بے عزتی کرتے رہتے ہیں، ان گھروں سے برکتیں اٹھنے لگتی ہیں۔ ہمیں سب انسانوں کے ساتھ عزت و محبت والا رویہ اختیار کرنا چاہیے تاہم اپنے زیر کفالت افراد کے ساتھ ہمارا رویہ زیادہ شفقت لیے ہوئے بھرپور عزت و احترام والا ہونا چاہیے۔ خاص طور پر عورت کی بہت زیادہ عزت کرنا لازم ہے۔ عورت کی عزت کرنا مرد کی اعلیٰ شخصیت کا اظہار ہے۔ اپنی عورت کی عزت کرنا مرد کی روزی میں برکت کا ذریعہ بھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…