ایک سیدھا سادہ آدمی محلے میں سبزی بیچنے آتا تھا، سب عورتیں اس سے ادھار لیتی تھیں اور وہ دے دیتا، کبھی کسی سے نام نہیں پوچھا اور چپ چاپ اپنی کاپی میں لکھ لیتا کہ کس نے کتنے کا ادھار لیا، جب کوئی عورت پوچھتی کہ میرے کتنے پیسے ہیں؟ تو کاپی چھپ کر دیکھتا اور بتا دیتا۔عورتوں کو بڑی حیرت ہوتی کہ وہ بنا نام جانے بالکل صحیح حساب کیسے بتا دیتا ہے؟ آخر جلد ہی عورتوں کو اس راز
کا پتا چل گیا، ایک دن عورتوں نے ٹیم ورک سے اکٹھے دھاوا بول کر سبزی لیتے ہوئے نظر بچا کر اس کی کاپی غائب کر دی، جب دیکھا تو لکھا تھا: بلّی 20، نک چپٹی18، لمبی15، موٹی40، کالی20، وڈے دنداں آلی15، پتلی 10، بھینس 52، ٹڈی 27، چشمش 35، باندری 32، بڑبڑہی 12، ڈنگے منہ والی 15، ڈوری 60، بھینگی45، وڈی ناساں الی52، بھوری 30، ڈاکٹرنی23 اور آخر میں ہیروئن 105۔

























