جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

منافقوں کا ٹھکانہ‎

datetime 3  فروری‬‮  2019 |

ہمارے تھانے رشوت کا گڑھ ہیں لیکن وہاں لکھا ہوتا ہے ’’رشوت لینے والا اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں‘‘۔ ہماری کچہری میں سو روپے میں گواہ مل جاتا ہے مگر وہاں لکھا ہوتا ہے ’’جھوٹی گواہی شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ ہے‘‘۔ ہماری عدالتوں میں انصاف نیلام ہوتا ہے لیکن وہاں لکھا ہوتا ہے ’’لوگوں کے درمیان حق کے مطابق فیصلہ کرو‘‘۔ ہماری درس گاہیں جہالت بیچتی ہیں مگر وہاں لکھا ہوتا ہے ’’علم حاصل کرو، ماں کی گود سے لے کر قبر کی گود تک‘‘۔ ہمارے ہسپتال موت بانٹتے ہیں لیکن وہاں

لکھا ہوتا ہے ’’اور جس نے ایک زندگی بچائی اس نے گویا سارے انسانوں کو بچایا‘‘۔ ہمارے بازار جھوٹ، خیانت، ملاوٹ کے اڈے ہیں لیکن وہاں لکھا ہوتا ہے ’’جس نے ملاوٹ کی وہ ہم میں سے نہیں‘‘۔ ہماری مسجدیں ذاتی پراپرٹی ہیں مگر وہاں لکھا ہوتا ہے ’’اور مسجدیں اللہ کی ہیں‘‘۔ ہم جو لکھتے ہیں یہ ہمارا عقیدہ ہے اور جو کرتے ہیں یہ ہمارا عمل ہے۔ جب عمل عقیدے کے خلاف ہو تو اس کا نام منافقت ہے۔ منافقوں کا ٹھکانہ جہنم میں سب سے نیچے ہے تو دنیا میں مقام سب سے اونچا کیسے ہوسکتا ہے؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…