جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

حضرت علیؓ اور نجومی ‎

datetime 4  فروری‬‮  2019 |

ایک مرتبہ مولا علی ؓجنگ نہروان کے لئے اپنے گھوڑے پر سوار ہو رہے ہوتے ہیں کہ ایک نجومی مولا علیؓ کے پاس آتا ہے اور کہتا ہے اے علیؓ یہ جنگ آپ مت لڑیں کیونکہ آپ کا ستارہ گردش میں ہے آپ یہ جنگ بری طرح ہار جائیں گے ۔

مولا علیؓ اس کی بات سن کر گھوڑے سے نیچے آ جاتے ہیں اور اس نجومی کو کہتے ہیں اچھا تم ستاروں کا حال جانتے ہو اس نے کہا ہاں میرا کام یہی ہے۔  میں ستاروںکو دیکھ کر انسان کا حال بتا سکتا ہوں اور آپ کا ستارہ گردش میں ہے اس لئے آپ کو بتایا کہ آپ یہ جنگ ہار جائوگے ۔مولاناعلیؓ نے اس نجومی کو کہا اچھا وہ سامنے ایک گھوڑی ہے جو پیٹ سے ہے بتائو اس کے پیٹ میں نر ہے یا مادہ ہے ۔اب وہ نجومی خاموش،مولا علیٰ ؓنے کہا تم تو کہہ رہے تھے کہ میں ستاروں کے حال جانتا ہوں ۔یہ تو تمہاری نظروں کے سامنے ہے تم تو اس کا حال بھی نہیں جانتے ۔ مولاعلیؓ نے کہا اچھا بتائو کون سا ستارہ جب ٹوٹتا ہے تو اونٹ پر ایک حرکات ظاہر ہوتی ہے اب پھر وہ نجومی خاموش،مولا علیؓ نے کہا اچھا اس میرے گھوڑے کے پائوں کے نیچے زمین پر ایک چیز ہے بتائو وہ کیا ہے۔نجومی خاموش،مولاعلیؓ نے کہا تم آسمان کے تو کیا زمین پر تمہاری نظروں کے جو سامنے ہے وہ بھی نہیں جانتے۔ سنو اے شخص میں علیؓ اب تجھے بتاتا ہوں ۔علیؓ کی زندگی کی سب سے کامیاب یہ جنگ ہوگی ۔میرے 10لوگ بھی اس جنگ میں نہیں شہید ہونگے اور میرے مخالف کے 10لوگ بھی نہیں بچیں گے اور پھر تاریخ میں لکھا ہے کہ جنگ نہروان میں مولا علیؓ کا کوئی ساتھی بھی شہید نہیں ہوا تھا اور مولا علیؓ کے مخالف کے صرف10 آدمی بچے تھے۔‎‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…