چڑیا نے خدا سے شکایت کی ، میرے اللہ بڑی مشکل سے گھونسلہ بنایا تھا تو نے طوفان بھیج دیا اور میرا گھونسلہ خراب ہو گیا ۔ آواز قدرت آئی ، تجھے آنکھ لگ گئی تھی اور تیرے گھونسلے میں سانپ آیا تھا تجھے کھانے کیلئے اس وجہ سے طوفان بھیجا تاکہ تم جاگ جائو اور پرواز کرواور تمہاری جان محفوظ رہے۔۔۔
انسان کی زندگی میں ناجانے کتنی مشکلات اور مصیبتیں آتی ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات اللہ سے شکوہ کرتا ہے در حالانکہ انسان کو نہیں پتہ ہوتا کہ اس کام میں اللہ کی کونسی حکمت و مصلحت چھپی ہوتی ہے۔ والله يعلم وأنتم لا تعلمون اللہ جو جانتا ہے وہ تم نہیں جانتے ہو ۔

























