منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

صارفین کو دھوکہ دینے پر پے پال پر ڈھائی کروڑ ڈالرجرمانہ

datetime 21  مئی‬‮  2015 |

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)آن لائن خریداری پر قیمت کی ادائیگی کے لیے استعمال کی جانے والی ویب سائٹ ’پے پال‘ امریکہ میں صارفین سے دھوکہ دہی کے الزامات کے بعد جرمانے اور زرِ تلافی کی مد میں ڈھائی کروڑ ڈالر ادا کرنے پر تیار ہوگئی ہے۔حکومت کے ایک نگران ادارے نیاس بات پر ’پے پال‘ کی مذمت کی ہے کہ ویب سائٹ نے اپنے صارفین کو بتائے بغیر انھیں کریڈٹ کارڈ جیسی ایک سکیم میں شامل کر دیا۔ادارے نے کہا کہ ’پے پال‘ نے دیگر غیر قانونی کاموں کے علاوہ بِلوں پر پیدا ہونے والے تنازعات کو بھی بھونڈے طریقے سے نمٹایا۔’پے پال‘ نے جو ’ای بے‘ کی ملکیت ہے اپنی غلطی تسلیم نہیں کی لیکن معاملات کو حل کرنے کی پیشکش کی ہے۔فریقین قانونی طور پر طے شدہ معاملات کے پابند صرف تب ہوں گے جب جج اس معاہدے کی منظوری دیں گے۔’پے پال کریڈیٹ‘ ایک سکیم ہے جو صارفوں کو اپنے بِل یک مشت ادا کرنے کے بجائے انھیں کئی مہینوں کے دورانیے میں ادا کرنے کی اجازت دیتی ہے تاہم صارفین کو یہ سہولت استعمال کرنے پر سود دینا پڑتا ہے۔اگر کوئی صارف وقت پر قسط ادا نہ کر پائے تو اسے اضافی رقم بھی ادا کرنی ہوتی ہے۔’پے پال‘ پر الزام ہے کہ اس نے اس سروس کے نئے ممبران کے لیے کریڈیٹ کارڈ سکیم کو ایسا آپشن بنا دیا جس کا آغاز نئی رکنیت کے ساتھ خود بخود ہو جاتا تھا لیکن صارف کو یہ بات واضح طور پر معلوم نہیں ہوتی تھی۔امریکہ میں صارفین کے مالیاتی تحفظ کے بیورو کے ڈائریکٹر رچرڈ کورڈرے کے خیال میں ’دسیوں ہزار صارفین نے جو پے پال پر اکاؤنٹ بنانا یا آن لائن خریداری کرنا چاہتے تھے آگاہ ہوئے بغیر ہی کریڈٹ سکیم کے لیے ہی سائن اپ کر لیا۔ لیکن کچھ صارفوں کا اس کی خبر اس وقت ہوئی جب تاخیر سے ادائیگی کا کہہ کر ان سے اضافی فیس مانگی گئی یا انھیں بتایا گیا کہ وہ پے پال کے مقروض ہیں۔‘’پے پال‘پر یہ الزام بھی ہے کہ اپنے اشتہار میں وعدے کے برخلاف اس نے خریداری پر دس ڈالر کی پیشگی رقم بھی لوگوں کو نہیں دی۔رچرڈ کورڈرے کے مطابق ’پے پال، ادائیگیوں کی تفصیلات کے مناسب اندارج میں بھی ناکام ہوئی اور کئی ادائیگیوں کا پتہ نہیں چل سکا جبکہ صارفوں اور کمپنی یا فروخت کندگان کے درمیان بلوں پر تنازع بھی بھونڈے پن کا شکار ہوا۔‘مجوزہ معاہدے کے تحت کمپنی صارفوں کی تلافی کے لیے پندرہ ملین ڈالر کا فنڈ قائم کرے گی جبکہ مالیاتی بیورو کو دس ملین ڈالر کا جرمانہ بھی ادا کیا جائے گا۔’پے پال‘نے جس کا دفتر کیلی فورنیا میں ہے، کہا ہے کہ اس کی کریڈٹ سکیم صارف کے تحفظ کاخیال رکھتی ہے۔ ’ہماری توجہ چیزوں کو آسان بنانے، واضح کرنے اور اعلیٰ کوالٹی کی اشیاء4 فراہم کرنے پر ہے جو صارفوں کے لیے مفید ہوں اور قوانین سے مطابقت بھی رکھتی ہوں۔‘برطانیہ میں فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی کی ایک ترجمان کا کہنا تھا وہ یہ بات نہیں بتا سکتیں کہ آیا برطانیہ میں بھی کوئی تفتیش ہو رہی ہے یا نہیں۔ تاہم ’پے پال‘ کو مزید کسی تفتیش کی توقع نہیں۔
فرم کی ترجمان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ’برطانیہ میں پے پال کے ممبران اس صورتِ حال سے متاثر نہیں ہوئے‘۔ایسا دوسری بار ہوا ہے کہ حالیہ مہینوں میں امریکی حکومت نے ’پے پال‘ کو جرمانہ کیا ہو۔مارچ میں کمپنی امریکی محکمہ خزانہ کو ان دعوؤں کے بعد سات اعشاریہ سات ملین ڈالر دینے پر رضا مند ہوگئی تھی کہ اس نے ایسی رقوم کی ادائیگی کی اجازت دی جس سے سوڈان، ایران اور کیوبا پر لگی امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی ہوئی۔



کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…