منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

گزشتہ 10 سال میں پی آئی اے کا منافع 2.5 فیصد، خرچہ 8.89 فیصد بڑھا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے اکاؤنٹس کے تازہ آڈٹ رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ 10 برس کے دوران قومی ایئر لائن کا منافع 2.5 فیصد بڑھا جبکہ اخراجات میں 8.89 فیصد اضافہ ہوا۔  رپورٹ کے مطابق 2008 سے لے کر 2017 تک قومی ایئر لائن نے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مارکیٹ شیئرز گنوادیے جبکہ اسی عرصے کے

دوران اس کے مسافروں میں بھی کمی آئی۔ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ 2008 میں 56 لاکھ مسافروں نے پی آئی اے کی سہولت سے استفادہ کیا تھا۔ تاہم 2016 تک یہ تعداد کم ہوکر 54 لاکھ 80 ہزار تک ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ قومی ایئر لائن کے خسارے سے متعلق کیس کی سماعت کر رہی ہے جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ گزشتہ برس کے اختتام تک قومی ایئر لائن کا خسارہ 3 سو 60 ارب روپے رہا اور اس پر 4 سو 6 ارب روپے واجب الاد ہیں جبکہ اس کے کل اثاثوں کی مالیت ایک سو 11 ارب روپے ہے۔ یاد رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا منصوبہ بھی حکومت کے لیے زیرِ غور تھا تاہم اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسے نجکاری فہرست سے نکال کر اسے چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ حال ہی میں آڈیٹر جنرل پاکستان کی جانب سے بھی ایک رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی تھی جس میں اس بات کا اعتراف کیا گیا تھا کہ قومی ایئر لائن کو چلانے کے لیے ادارے کو ماہر اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے، اور اسے ایک غیر منافع بخش ادارے کی طرح چلایا جارہا ہے۔ تاذہ آڈٹ رپورٹ میں مثال دے کر بتایا گیا کہ ایمریٹس، قطر، اتحاد اور ترکش ایئرلائنز نے پاکستان میں ایوی ایشن کی نظر ثانی شدہ پالیسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مزید مقامات کے لیے اپنی پروازوں کو بڑھا لیا اور دلکش پیکیجز کے ذریعے پی آئی اے کے ہی مسافروں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا۔ ٹریفک کے ایک تجریہ نگار کا ماننا ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں کے دوران پی آئی اے مسافروں میں کمی پروازوں میں کٹوتی اور مطلوبہ کلومیٹر تک سیٹس میں کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 2008 میں پی آئی اے کی آمدن 88 ارب 80 کروڑ روپے تھی جو 2.5 فیصد کے اضافے کے ساتھ 2017 میں 91 ارب 20 کروڑ روپے تک ہوگئی۔ اسی طرح قومی ایئر لائن کے اخراجات 2008 میں ایک 25 ارب روپے تھے جو 8.89 فیصد اضافے کے ساتھ 2017 میں ایک سو 36 ارب روپے ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…