منگل‬‮ ، 03 دسمبر‬‮ 2024 

مشتاق احمد ویسٹ انڈیز کر کٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مقرر

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمیکا(آئی این پی) سابق لیگ اسپنر مشتاق احمدنے ویسٹ انڈین ٹیم کے ساتھ بطور اسسٹنٹ کوچ فرائض نبھانے کا معاہدہ کر لیا۔ایک عرصہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اسپن بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھانے والے مشتاق احمد نے غیر یقینی صورتحال سے دوچار رہنے کے بعد رواں سال اپریل میں اپنے معاہدے کی تجدید کرا لی تھی، اس دوران انھیں بنگلہ دیش، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی جانب سے معاہدوں کی پیشکش ہوئی لیکن این سی اے میں ہی کام کرنے کا فیصلہ کیا۔پی سی بی کے ساتھ نیا معاہدہ کرنے

سے قبل مشتاق نے ایک ماہ ویسٹ انڈیز کیلئے بھی فرائض نبھائے، انگلش ٹیم کے ساتھ بھی کام کرنے کا تجربہ رکھنے والے سابق لیگ اسپنر کا اب کیریبیئن بورڈ کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے، وہ بطور اسسٹنٹ کوچ کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نکھاریں گے، انھیں سال میں کم ازکم 150دن خدمات فراہم کرنا ہوں گی۔ لیکن پڑوسی ملکوں کے کشیدہ تعلقات کی وجہ سے سامنے آنے والے ویزا مسائل کی وجہ سے نہ جا سکے۔کیریبیئنز کے ساتھ بطور اسسٹنٹ کوچ ان کی پہلی مصروفیت دورۂ بنگلہ دیش ہوگی۔

موضوعات:



کالم



بے چارہ گنڈا پور


علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…