بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

‘اسلام علاج کیلئے ممنوع اشیاء کے استعمال کی اجازت دیتا ہے‘

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسلام ایسے طریقہ علاج کی ممانعت کرتا ہے جس میں مریض اور اس کے اہل خانہ کو شدید تکلیف اور مالی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے اور اس میں صحت یابی مشتبہ ہو۔ اپنے خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کی 2 روزہ کراچی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس دوران مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ ایسے مریض کو غیر معینہ مدت تک وینٹی لیٹر پر رکھنا ٹھیک نہیں ہے جس کی صحت یابی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہوں، اس کے مقابلے میں ایسے مریض کو ترجیح دی جانی چاہیے جس کے بچنے اور صحت یابی کے امکانات روشن ہوں۔ مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ اسلام میں علاج فرض یا واجب نہیں ہے بلکہ یہ ایک سنت اور جائز عمل ہے، اسلام میں ایسے علاج کی ممانعت کی گئی ہے جس میں مریض کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑے اور اس کے اہل خانہ کو زندگی بھر کے لیے مالی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹر کا استعمال صرف ایسے مریضوں کے لیے کیا جانا چاہیے جن کی صحت یابی کے امکانات واضح ہوں اور جس کے نتیجے میں ان کے اہل خانہ کو مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے بعض ڈاکٹروں کی جانب سے کمیشن کے عوض غیر ضروری دواؤں کے تجویز کرنے اور میڈیکل ٹیسٹ کروانے کو ناجائز قرار دیا۔ انہوں نے پیما سے درخواست کی کہ وہ اس قبیح عمل کے خلاف مہم کا آغاز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں طبی خواص رکھنے والی جڑی بوٹیوں اور پودوں کی بہتات ہے جن پر تحقیق کی اشد ضرورت ہے تاکہ مریضوں کو سستا اور معیاری علاج میسر آسکے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسلام شدید درد کو ختم کرنے کے لیے ممنوعہ ادویات یا اشیاء کے استعمال کی اجازت دیتا ہے جن کا استعمال عام حالات میں جائز نہیں ہوتا۔ سیشن سے کانفرنس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شیمول اشرف، آغا خان کے ڈاکٹر عاطف وقار، ڈاکٹر حفیظ الرحمن، معروف ڈاکٹر اور ڈیجیٹل ہیلتھ کے ماہر ڈاکٹر ذکی الدین، ڈاکٹر جنید پٹیل، ڈاکٹر ثاقب انصاری، ڈاکٹر طاہر شمسی اور ڈاکٹر احمر حامد نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پرطب کے شعبے میں کام کرنے والی 11 این جی اوز اور اداروں جن میں انڈس اسپتال ٹرانفیوژن سروسز، پیشن ایڈ فاؤنڈیشن، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز، ہیلتھ اینڈ نیوٹرشین ڈویلپمنٹ سوسائٹی، سینا ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سروسز، بقائی انسٹیٹیوٹ آف ڈائبٹالوجی اینڈ انڈوکرائنالوجی، بیت السکون کینسر اسپتال، عمیر ثنا فاؤنڈیشن، دعا فاؤنڈیشن، پی او بی آئی اسپتال اور الخدمت فاؤنڈیشن کو ایوارڈ دیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…