ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

25 سال قبل مجھے بھی ہراساں کیا گیا : سیف علی خان

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو اداکارہ تنوشری دتہ نے اداکار نانا پاٹیکر اور بعد ازاں 28 ستمبر کو ہدایت کار وویک اگنی ہوتری سمیت کوریو گرافر اور فلم کی ٹیم میں شامل دیگر افراد پر ہراساں کرنے کا الزام لگا کر بھارت میں نئے سرے سے ‘می ٹو’ مہم کا آغاز کیا تھا۔اسی مہم کے سلسلے میں اب تک کنگنا رناوٹ جیسی اداکاراؤں نے بھی فلم سازوں پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

اسی مہم کے تحت جہاں وکاس بہل پر الزامات لگے، وہیں ہدایت کار ساجد خان پر بھی الزامات سامنے آئے۔بعد ازاں سبھاش گھائے، ٹی سیریز کے مالک بشن کمار اور بھارت کے اسٹیٹ وزیر خارجہ ایم جے اکبر بھی خواتین کوہراساں کرنے کے الزامات عائد ہوئے۔اسی مہم کے ذریعے جہاں ایک کامیڈین بھارتی اداکارہ کنیز سرکا نے دوسری خاتون کامیڈین اداکارہ ادیتی متل پر   ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔اب وہیں بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان نے بھی انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھی آج سے 25 سال قبل ہراساں کیا گیا۔چھوٹے خان کے مطابق اگرچہ انہیں ہراساں نہیں کیا گیا، تاہم وہ اپنے استحصال پر آج بھی غصے میں ہیں اور اس وقت وہ شدید دباؤ اور تکلیف میں تھے۔سیف علی خان نے ‘می ٹو’ مہم کے ذریعے اپنی کہانیاں اور اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو سامنے لانے والی اداکاراؤں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین کا درد بخوبی سمجھتے ہیں۔سیف علی خان نے کہا کہ جن مرد حضرات نے خواتین کو ہراساں کیا یا ان کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کیا، انہیں ان کے کرتوتوں کی سزا ملنی چاہیے۔سیف علی خان نے اس بات کا عندیہ بھی دیا کہ وہ ایسے فلم ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کے ساتھ کام نہیں کریں گے، جنہوں نے خواتین کو ہراساں کیا۔چھوٹے خان نے اگرچہ اعتراف کیا کہ وہ بھی استحصال کا شکار ہوچکے ہیں، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کس نے اور کیوں ہراساں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…