بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

بالی ووڈ کے وہ اداکار جن کے مرنے کے بعد بھی ان کے اعضاءزندہ رہیںگے

datetime 24  جنوری‬‮  2019 |

بعد از مرگ اپنے اعضا دوسرے انسانوں کو عطیہ کرنے کا رجحان تیزی سے زور پکڑتا جارہا ہے جس میں اب بالی ووڈ کے اداکار بھی شامل ہیں جن میں کئی ناموراداکاراورادکاراؤں نے انسانیت کی خدمت اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر بعد از مرگ اپنے جسمانی اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ بعض اداکاروں نے باقاعدہ معاہدوں پر بھی دستخط کیے ہیں۔

امیتابھ بچن

news-1418650702-9117
بالی ووڈ میں بگ بی کے نام سے مشہور امیتابھ بچن انڈسٹری میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں، بھارتی فلم نگری کے اس ستارے نے بصارت سے محروم افراد کے لیے مہم میں حصہ لیتے ہوئے اپنی آنکھیں بعد از مرگ عطیہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

رشی کپور55369359557c8
بھارتی فلم انڈسٹری کے ماضی کے سپر اسٹار رشی کپور نے 2014 میں اسپتال میں دورے کے موقع پر اپنے اعضاعطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف چندی گڑھ میں اعضا عطیہ کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

عامر خان

54b4e25075c86

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنیسٹ عامر خان اداکاری کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی کسی سے پیچھے نہیں، بالی ووڈ اسٹارنے بعد ازمرگ گردے ، جگر ،دل ،آنکھیں اور پھیپھڑے عطیہ کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔ایشوریارائے بچن

0,,18402971_303,00
بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ اور سابقہ ملکہ حسن ایشوریا رائے بچن کسی تعارف کی محتاج نہیں انہوں نے بالی ووڈ کی کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ ان کی خوبصورت اور دلکش آنکھیں ان کی خاص پہچان ہیں۔ سابقہ ملکہ حسن نے اپنی خوبصورت آنکھوں کو بعد از مرگ عطیہ کرنے کی وصیت کر رکھی ہے۔

ہیمامالنی

37390-hema-1350407327-411-640x480

بالی ووڈ کی ڈریم گرل اور ماضی کی اداکارہ ہیما مالنی اپنے فلمی کیریئر میں عروج پر رہیں ان کی آنکھیں ان کی شخصیت کو پر کشش بناتی ہیں اور انہوں نے 2007 میں اپنی خوبصورت آنکھوں کو بصارت سے محروم افراد کے لیے عطیہ کرنے کا وعدہ کیا۔

جیا بچن

jaya-bachan-jpg22222
ماضی کی مشہوربالی ووڈ اداکارہ اور امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن نے بعد از مرگ بصارت سے محروم افراد کے لیے اپنی آنکھیں عطیہ کرنے اعلان کررکھا ہے۔

پریٹی زنٹا

126389-Preety-1368470360-244-640x480
بالی ووڈ کی ڈمپل گرل پریٹی زنٹا کا شمار انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے وہ اپنی جانداراداکاری کے باعث انڈسٹری میں ایک ممتازمقام رکھتی ہیں۔ اداکارہ نے بعد از مرگ اپنے جسم کے تمام اعضا عطیہ کرنے کااعلان کرتے ہوئے معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔

پریانکا چوپڑا

317742-priyankacopy-1421051100-206-640x480
بالی ووڈ میں ’’جنگلی بلی ‘‘ کے نام سے مشہوراداکارہ پریانکا چوپڑابھارتی فلم انڈسٹری کاچمکتا دمکتاستارہ ہیں۔ کئی فلمی ایوارڈ اپنے نام کرنے والی اداکارہ نے 2012 میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے اپنے جسم کےاعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

فرح خان

292854-FarahKhan-1412339248-211-640x480
بالی ووڈ کی مشہور کوریو گرافر،پروڈیوسر،ڈائریکٹراور اداکارہ فرح خان بھی دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے آنکھوں سمیت دیگر جسمانی اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کرچکی ہیں۔

کمال ہاسن

10-kamal-hassan
بالی ووڈ کے ڈائریکٹر اوراداکارکمال ہاسن نے اپنے جسم کے تمام اعضامدراس میڈیکل کالج کے طلبا کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنی بیٹی بالی ووڈ ادکارہ شروتی ہاسن اور مداحوں کی موجودگی میں معاہدے پردستخط کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…