اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد دھرنے کے دوران بننے والے مقدمے میں استثنیٰ دئیے جانے پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کسی استثنیٰ کا مطالبہ نہیں کیا ۔ڈاکٹر عارف علوی نے ٹوئیٹ میں کہا کہ میں نے کسی استثنیٰ کا مطالبہ نہیں کیاتاہم معزز جج آئین کے آرٹیکل 248 کی شق نمبر کے پابند ہیں جس کے تحت کوئی بھی عدالت عہدے پر موجود صدر یا گورنر
کے خلاف مجرمانہ کارروائی جاری نہیں رکھ سکتی۔خیال رہے کہ 2014 میں اسلام آباد دھرنے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور پاکستان پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت صدر عارف علوی پر تشدد پھیلانے کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے صدر عارف علوی کے خلاف عدالتی کارروائی ان کے دورِ صدارت مکمل ہونے تک معطل کردی تھی۔