اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا 5 روز کیلئے پیرول پر رہائی میں توسیع کیلئے آج(پیر کو ) درخواست دینے کا امکان ، آج دن 4 بجے تینوں کی پیرول پر رہائی کا وقت ختم ہو رہا ہے ۔معتبر ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف ، مریم نواز ، اور کیپٹن (ر)صفدر بیگم کلثوم نواز کی وفات کی وجہ سے اس وقت پیرول رہائی پر ہیں اور آ ج پیر کو دن 4 بجے ان کی رہائی کی مدت ختم ہو رہی ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے
کہ تینوں کی مزید 5 دن کیلئے پیرول رہائی کی مدت بڑھانے کے لئے پنجاب حکومت کو درخواست دی جائے گی۔ امید ہے کہ حکومت پنجاب انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پیرول رہائی کی مدت بڑھادے گی، آئین اور قانون بھی اسی کی اجازت دیتا ہے۔ آج احتساب عدالت اسلام آباد میں نیب کی طرف سے شریف خاندان کے خلاف دائر کردہ ضمنی ریفرنس العزیزیہ کی سماعت بھی ہو رہی ہے جس میں نواز شریف کی پیشی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔